خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 20 of 496

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page 20

خلافة على منهاج النبوة جلد اول یہ ہے کہ وہ صفات الہیہ افعالِ الہیہ کے عین مطابق ہیں کہ ایک عقلمند فہیم اس نظارہ کو دیکھ کر بالکل حیران و ششدر رہ جاتا ہے۔سب سے بڑی صفت اللہ تعالیٰ کی ربوبیت عامہ ہے۔تمام اشیاء خدا تعالیٰ کی ربوبیت سے فیض پارہی ہیں۔اگر اس کا یہ فیض ایک ہزارویں حصہ سیکنڈ کے لئے بھی رُک جاوے تو سلسلہ عالم درہم برہم ہو جائے۔غلطی پر ہیں وہ لوگ جو یہ مان رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اب روحانی تربیت کے سلسلہ کو مسدود کر دیا ہے حالانکہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ روح اور جسم میں اتنا سخت ارتباط اور توافق ہے کہ ایک بغیر دوسرے کے ایک منٹ کیلئے بھی نہیں چل سکتا۔رب العلمین کی صفت صاف بتا رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام جہانوں کی تربیت کرتا ہے خواہ وہ جسمانی ہوں یا روحانی۔جیسا جسمانی عالم کے لئے اللہ تعالیٰ نے بارش وغیرہ سامان مہیا کر دیئے ہیں وجَعَلْنَا مِن المَاءِ كُلّ شَيْء حي پانی کے بغیر اشیاء کی طراوت اور نضارت میں سخت اختلال واقع ہو جاتا ہے ایسا ہی اگر روحانی بارش کا سلسلہ بند ہو جاوے تو روحانی عالم میں یکدم پژمردگی چھا جائے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے روحانی بارش کو بھی بند نہیں کیا اور وقتا فوقتا اللہ کی طرف سے خدا کے بندے تشریف لاتے رہتے ہیں تا کہ وہ اس خشکی کو دور کریں جو روحانی بارش نہ ہونے کی وجہ سے لاحق ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ سچے مذہب نے الہام کے ابواب کو شفل نہیں لگایا اور جن مذاہب نے ابواب الہام الہی پر قفل لگا دیا ہے وہ معرفت الہی سے بالکل خام ہیں۔باوجود یکہ دنیا میں تری خشکی سے بہت زیادہ ہے یہاں تک کہ تین چوتھائی دنیا میں سمندر ہے اور پھر خشکی میں جو کہ صرف ایک چوتھائی ہے اتنے دریا ہیں کہ حد وشمار سے باہر ہیں اور پہاڑوں کے ندی نالے اس کے علاوہ ہیں۔پھر اس قدر پانی کے ہوتے ہوئے دنیا میں اگر بارش ایک سال کے لئے بھی بند ہو جاوے تو دنیا میں قحط کے آثار نمودار ہو جاتے ہیں۔پھر اس نظارہ قدرت کو ملاحظہ کرتے ہوئے لوگ یہ سبق نہیں سیکھتے ނ که بغیر بارش الہی کے دنیا کا کام نہیں چلتا تو پھر ہم سوائے اس کے کیا کہیں کہ لوگ تغافل - کام لیتے ہیں اور ان میں احساس اور شعور نہیں پیدا ہوا۔وَكَاتِن مِّنْ آيَةٍ فِي السَّمَوتِ وَالأَرْضِ يَمُرُّونَ عَلَيْهَا وَهُمْ عَنْهَا مُعْرِضُونَ کا اور زمین و آسمان میں کتنے نشان