خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 357 of 496

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page 357

خلافة على منهاج النبوة ۳۵۷ جلد اول جماعت احمدیہ کے اندرونی مخالفین ۱۹۱۹ء کے سالانہ جلسہ میں حضور نے جو خطاب فرمائے ان میں ۲۷/ دسمبر کو حضور کا خطاب انتظامی اور بعض دوسرے اہم امور کے متعلق تھا۔جماعت احمدیہ کے اندرونی مخالفین کے بارہ میں حضور نے فرمایا۔اس کے بعد میں اپنے دوستوں کی توجہ جماعت کے اختلاف کی طرف پھیرتا ہوں۔یہ نہایت افسوس کی بات ہے اور آپ لوگوں میں سے ہر اک کو افسوس ہو گا کہ ہم سے کچھ لوگ نکل کر دوسری طرف چلے گئے ہیں اور ہر سال ان کی طرف سے ہم پر نئے نئے حملے ہوتے ہیں۔بڑی بڑی گالیاں ہمیں دی جاتی ہیں۔ہماری نیتوں اور ہماری دیانتوں اور ہمارے عقیدوں پر حملے کئے جاتے ہیں اور ہر رنگ میں ہمیں نقصان پہنچانے کیلئے کوششیں کی جاتی ہیں۔ہمارے دشمنوں کو ہمارے خلاف بھڑ کا یا جاتا ہے۔ہمارے عقائد بُرے سے بُرے طریق سے پیش کئے جاتے ہیں۔ہماری طرف سے ان کو جواب دیا جاتا ہے مگر ہمارے لوگ متانت اور سنجیدگی کو مد نظر رکھتے ہیں اور کوئی سختی کرتا ہے تو میں اُسے سمجھا دیتا ہوں مگر ان کی طرف سے ہمارے ساتھ بہت سختی کی جاتی ہے۔لیکن اب خدا تعالیٰ کی طرف سے کچھ ایسے نشان ظاہر ہورہے ہیں جن سے خدا دکھا رہا ہے کہ نیت کس کی خراب ہے۔میرے متعلق کہا ہاتا ہے کہ میں سازش کر کے خلیفہ بن گیا ہوں مگر کئی لاکھ کی جماعت میں سے کوئی ہے جو یہ کہہ سکے کہ میں نے کبھی خلافت کی خواہش کی اور اس کیلئے کوشش کی ؟ اگر کوئی ہے تو خدا کیلئے بتائے۔مگر اس کے مقابلہ میں ایسے لوگ نہیں بلکہ ایسی جماعتیں مل سکتی ہیں جن کی طرف سے مجھے کہا گیا کہ ہم ان لوگوں سے نہیں مل سکتے۔اگر کوئی ایسا وقت آئے جب کہ ہمیں ان میں سے کسی کو خلیفہ ماننا پڑے تو ہم کسی اور کو مان لیں گے مگر ان کو نہیں مانیں گے۔مگر میں نے ان