خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 166 of 496

خلافۃ علیٰ منھاج النبوۃ (جلد اول) — Page 166

خلافة على منهاج النبوة ۱۶۶ جلد اول بناتا ہے اسے ایسے اعمال سے بچاتا ہے جو قومی تباہی کا موجب ہوں۔آپ نے اپنے اس مضمون میں خلافت کے رڈ میں ایک یہ دلیل بھی دی ہے کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ اکثروں نے مان لیا یہ کوئی دلیل نہیں کیونکہ اگر ابوبکر، عمر کو اکثروں نے مان لیا تو یزید کو بھی تو مان لیا مگر خواجہ صاحب یہ مثال پیش کرتے وقت ان واقعات کو نظر انداز کر گئے ہیں جو ان دونوں قسم کی خلافتوں کے وقت پیش آئے۔ابو بکر اور عمر کی خلافت پر اتفاق کرنے والوں میں صحابہ کا گر وہ تھا یزید کے ہاتھ پر اکٹھا ہونے والی کون سی جماعت تھی۔کیا صحابہ کی کثرت تھی؟ صحابہ کے لئے خدائے تعالیٰ کے بڑے بڑے وعدے تھے اسی طرح اس جماعت کے لئے بھی بڑے بڑے وعدے ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر سلسلہ میں داخل ہوئی۔اور جس طرح صحابہ کی کثرت نے اول الذکر دونوں بزرگوں کو تسلیم کیا اسی طرح اس جماعت کے کثیر حصہ نے مجھے تسلیم کیا جو مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر سلسلہ میں داخل ہوئی تھی۔اگر اسی جماعت کا اکثر حصہ ضلالت پر جمع ہو گیا تو یہ بے شک شیعوں والا عقیدہ ہے جو چند کے لئے کثیر حصہ کو بدنام کرتے ہیں۔پھر یہ بھی سوال ہے کہ خلافت تو مشورہ سے ہوتی ہے دوسرے باپ کے بعد بیٹا فوراً خلیفہ نہیں ہوسکتا جیسا کہ احادیث اور صحابہ کے اقوال سے ثابت ہے امرِ اول کے لئے آیت اِنَّ اللهَ يَأْمُرُكُمْ أن تُؤدُّوا الآمنت إلى أهلها ل یعنی اللہ تعالیٰ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانات ان کے اہلوں کو دو اور حدیث لَا خِلافَةَ إِلَّا بِالْمَشْوَرَةِ " اور امر دوم کے لئے حضرت عمرؓ کا قول اور صحابہ کی تسلیم۔لیکن یزید کی خلافت کیونکر ہوئی۔باپ نے اپنی زندگی میں جبر اسب سے اس کی بیعت کروائی۔ہم حضرت معاویہ کی نیت پر حملہ نہیں کرتے لیکن ان کے اس فعل کی وجہ سے یزید کی خلافت خلافت نہ رہی بلکہ تلوار کے ذریعہ سے بیعت لی گئی اور حکومت ہوگئی لیکن یہاں ان دونوں باتوں میں سے کون سی بات پائی جاتی ہے نہ ہی باپ کے بعد فوراً خلیفہ ہوا اور نہ والد صاحب نے اپنے سامنے جبر وا کراہ سے لوگوں کو میری بیعت پر مجبور کیا۔پس ایک جبری کثرت اور دلوں کے بھینچ لانے میں آپ فرق نہیں کر سکتے۔کیا خدائے تعالیٰ کی تائید و نصرت سچائی کا ایک زبر دست ثبوت نہیں ؟ پھر اس معاملہ میں آپ اس کو کیوں غلط قرار دیتے ہیں؟