خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 1 of 267

خزینۃ الدعا — Page 1

حزينَةُ الدُّعَاءِ 1 قرآنی دعائیں نہایت کامل اور جامع دعا۔الفاتحہ سورۃ فاتحہ کو رسول کریم ﷺ نے افضل القرآن قرار دیا۔(مستدرک حاکم جلد 1 ص 747) نبی کریم ﷺ کو بذریعہ وحی یہ اطلاع دی گئی کہ ایک کامل دعا جو اس سے پہلے کسی نبی کو عطا نہیں کی گئی وہ فاتحہ اور سورہ بقرہ کی آخری آیات ہیں۔جو بھی ان دعاؤں کے ذریعہ خدا سے مانگتا ہے اس کی دعا قبول کی جاتی ہے۔( صحیح مسلم کتاب صلاة المسافرین باب فضل الفاتحه ) حدیث قدسی ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے نماز کو اپنے اور بندے کے درمیان تقسیم کر دیا ہے اور میرے بندے کو وہ کچھ ضرور ملے گا جو اس دعا میں اس کے لئے مانگا گیا ہے۔( صحیح مسلم کتاب الصلوۃ باب وجوب قرأة الفاتحه ) بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ آمِن میں اللہ کا نام لے کر جو بے حد کرم کرنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔پڑھتا ہوں۔ہر قسم کی تعریف کا اللہ (ہی) مستحق ہے ( جو ) تمام جہانوں کا رب ( ہے ) جو بے حد مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے اور جزاء سزا کے دن کا مالک ہے۔اے خدا! ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد مانگتے ہیں۔ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔ان لوگوں کے راستے پر جن پر تو نے انعام کیا ہے۔جن پر نہ تو (بعد میں تیرا ) غضب نازل ہوا ( ہے ) اور نہ وہ (بعد میں ) گمراہ ( ہو گئے ) ہیں۔اے خدا ہماری دعا قبول کر۔1