خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 28 of 267

خزینۃ الدعا — Page 28

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 28 قرآنی دعائیں کی جس کے نتیجہ میں ان کو ایک حلیم لڑکے کی بشارت ملی۔رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصُّلِحِينَ (الصافات: 101) اے میرے رب ! مجھ کو نیکوکارا ولا دبخش۔(61) فرمانبردار اور عبادت گزار اولاد کی دعا یہ دعا بھی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تعمیر بیت اللہ کے وقت کی جب آپ حضرت اسمعیل کے ساتھ بیت اللہ کی تعمیر نوکر رہے تھے : رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِنْ ذُرِّيَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةٌ لَكَ وَارِنَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا إِنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ (البقره: ۱۲۹) اے ہمارے رب! اور ( ہم یہ بھی التجا کرتے ہیں کہ ) ہم دونوں کو اپنا فرمانبردار ( بندہ ) بنا لے اور ہماری اولاد میں سے بھی اپنی ایک فرماں بردار جماعت (بنا) اور ہمیں ہمارے( مناسب حال) عبادت کے طریق بتا اور ہماری طرف (اپنے) فضل کے ساتھ توجہ فرما۔یقینا تو اپنے بندوں کی طرف) بہت توجہ کرنے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔(62) اپنے اور اولاد کے قیام عبادت اور والدین نیز عام مومنوں کی مغفرت کی دعا حضرت ابن جریج کہا کرتے تھے کہ ابرا ہیمی امت ہمیشہ عبادت پر قائم رہی علامہ شعمی کہتے تھے کہ حضرت نوح اور ابراہیم علیہم السلام نے عام مومن مردوں اور عورتوں کی بخشش کی جو دعا کی ہے اس سے جتنی خوشی مجھے ہوتی ہے وہ دنیا جہان کے مال و دولت ملنے سے بھی نہ ہوتی۔تفسیر الدر المنثور للسیوطی جلد 4 صفحہ 46) 28