خزینۃ الدعا — Page 169
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 118 دعا قبول ہونے پر پڑھی جانے والی دُعا مناجات رسُول الله حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ کونسی چیز تمہیں اس بات سے روکتی ہے کہ جب اپنی دُعا کے قبول ہونے کا پتہ چلے مثلاً بیماری سے شفا پاؤ یا سفر سے کامیاب مراجعت ہو تو یہ دُعا پڑھو :۔اَلْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي بِعِزَّتِهِ وَجَلَالِهِ تَتِمُّ الصَّالِحَاتُ (مستدرک حاکم جلد ا صفحه ۷۳۰) ترجمہ : تمام تعریفیں اُس ذات کے لئے ہیں جس کی عزت و جلال کے ساتھ تمام نیک کام پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں۔انجام بخیر کی دعا صلى الله حضرت بسر بن ارطاۃ نے نبی کریم ﷺ کو یہ دعا پڑھتے ہوئے سنا:۔اللَّهُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِي الْأُمُورِ كُلِّهَا وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْيِ الدُّنْيَا وَ (مستدرک حاکم جلد ۳ صفحه ۵۹۱) عَذَابِ الْآخِرَةِ ترجمہ: اے اللہ ! سب کاموں میں ہمارا انجام بخیر کر اور ہمیں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے بچا۔اسماء الحسنی اور قبولیت دعا ย ایک دفعہ حضرت رسول کریم اللہ حضرت عائشہ کو فرمانے لگے مجھے اللہ کی ایک ایسی صفت کا علم ہے جس کا نام لے کر دُعا کی جائے تو ضرور قبول ہوتی ہے حضرت عائشہ نے وفور شوق سے عرض کیا کہ حضور ! پھر مجھے بھی وہ صفت بتائیے نا ! حضور نے فرمایا میرے خیال میں اس کا بتا نا مناسب نہیں۔حضرت عائشہ روٹھ کر ایک طرف 170