خزینۃ الدعا — Page 150
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 99 ابتلا کے وقت کی دُعاء مناجات رسُول الله حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کو جب کوئی کٹھن امر پیش ہوتا تو یہ دُعا کرتے :۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ جَهْدِ الْبَلَاءِ ، وَدَرْكِ الشَّقَاءِ ، وَسُوْءِ الْقَضَاءِ ، وَشَمَاتَةِ الْأَعْدَاءِ۔( بخاری کتاب الدعوات باب التعوذ من جهد البلاء) ترجمہ : اے اللہ میں ابتلا کی مشکل سے ، بد بختی کی پکڑ سے ، تقدیر شر سے اور (اپنے او پر ) دشمنوں کی ہنسی سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔مصیبت اور حالت کرب کی دُعائیں حضرت عبداللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم و مصیبت کے عالم میں یہ کلمات دہراتے تھے:۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْعَظِيمُ الْحَلِيمُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَ رَبُّ الْأَرْضِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ - ( بخاری کتاب الدعوات باب دعاء عند الكرب) ترجمہ : اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ، وہ عظیم اور بڑے حلم والا ہے۔اس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ عظیم عرش کا رب ہے۔اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ آسمان اور زمین کا رب ہے۔اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ عرش کریم کا رب ہے۔صلى الله حضرت انس بن مالک بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ کو جب کوئی مصیبت اور بے چینی ہوتی تو یہ دُعا پڑھتے :۔يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْتُ ( ترمذی کتاب الدعوات باب 92) ترجمہ:- اے زندہ و قائم خدا! تیری رحمت کا واسطہ، میں مدد کا طالب ہوں۔151