خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 2 of 267

خزینۃ الدعا — Page 2

حزينَةُ الدُّعَاءِ 2 قرآنی دعائیں (2) اقرار ایمان اور حصول صالحیت کی دعا قرآن شریف میں یہ دعا اس مخلص اور نیک گروہ سے منسوب ہے جو غیر مذاہب بالخصوص - عیسائیت میں سے حق کو شناخت کرنے کے بعد ایمان لائے اور یہ دعا کی:۔رَبَّنَا أَمَنَا فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِيْنَ وَمَا لَنَا لَا نُؤْمِنُ بِاللهِ وَمَا جَاءَنَا مِنَ الْحَقِّ وَنَطْمَعُ أَنْ يُدْخِلَنَا رَبُّنَا مَعَ الْقَوْمِ الصُّلِحِينَ (المائده : ۸۴-۸۵) اے ہمارے رب! ہم ایمان لے آئے ہیں پس ہمارا نام بھی گواہوں کے ساتھ لکھ لے۔اور کہتے ہیں کہ ہمیں کیا ہو گیا ہے ہم اللہ پر اور اس سچائی پر جو ہمارے پاس آئی ہے ایمان نہ لائیں حالانکہ ہم خواہش رکھتے ہیں کہ ہمارا رب ہمیں نیک لوگوں میں داخل کرے۔(3) اقرار ایمان و عمل اور اس کی قبولیت کی دعا حواریان مسیح ناصری علیہ السلام نے چاروں طرف مسیح “ کا انکار دیکھ کر مددکا نعرہ بلند کیا۔مسیح “ پر ایمان لائے اور یہ دعا کی :۔رَبَّنَا أَمَنَّا بِمَا اَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُوْلَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِينَ ( آل عمران : ۵۴) اے ہمارے رب! جو کچھ تو نے اتارا ہے اس پر ہم ایمان لے آئے ہیں۔اور ہم اس رسول کے متبع ہو گئے ہیں۔اس لئے تو ہمیں گواہوں میں لکھ لے۔(4) سب کچھ اپنے مولیٰ کے حضور پیش کرنے کی ابراہیمی دعا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اس دعا سے قبل قرآن شریف میں مومنوں کو اسوہ ابراہیمی اختیار کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔2