خزینۃ الدعا — Page 31
حزينَةُ الدُّعَاءِ 31 (66) شکر نعمت اور صالحیت کی دوسری دعا قرآنی دعائیں حضرت سلیمان کا لشکر جب وادی کملہ کے پاس سے گزرا اور وہ قوم ان کی ہیبت سے اپنے گھروں میں داخل ہوگئی یہ واقعہ دیکھ کر حضرت سلیمان نے بے اختیار یہ دعا کی۔رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَى وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضُهُ وَاَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّلِحِينَ (النمل:20) اے میرے رب! مجھے توفیق دے کہ تیری نعمت کا جو تو نے مجھ پر اور میرے والد پر کی ہے شکر یہ ادا کر سکوں اور ایسا مناسب عمل کروں جسے تو پسند فرما لے اور (اے خدا) اپنے رحم کے ساتھ تو مجھے اپنے بزرگ بندوں میں داخل کر۔(67) پاکیزہ اولاد کے حصول کی دعا حضرت زکریا نے حضرت مریم کے پاس (جوان کی کفالت میں تھیں ) بے موسم کے پھل دیکھ کر پوچھا کہ یہ کہاں سے آئے؟ انہوں نے بے ساختہ کہا اللہ کی طرف سے۔اس پر حضرت زکریا میں دعا کا سخت جوش پیدا ہوا اور یہ دعا کی جس کی قبولیت کی بشارت دعا کے دوران ہی محراب میں کھڑے ہوئے آپ کومل گئی اور حضرت بی آپ کو عطا ہوئے۔(آل عمران: 30 تا 38 ) رَبَّ هَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاءِ (آل عمران: 39) اے میرے رب ! تو مجھے ( بھی ) اپنی جناب سے پاک اولاد بخش۔تو یقینا دعاؤں کو بہت قبول کرنے والا ہے۔(68) آخری عمر میں حصول اولاد کی دعا حضرت زکریا نے آخری عمر میں حصول اولاد کے لئے دعا کا جو خوبصورت انداز اختیار کیا وہ بجائے خود لائق قبول ہے۔31