خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 227 of 267

خزینۃ الدعا — Page 227

ورو حزينَةُ الدُّعَاءِ 47 مال میں برکت کی دعا اَدْعِيَةُ الْمَهْدِى 2 مارچ 1904ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دیکھا کہ آپ روپوں سے بھرا ایک کاغذی تھیلا سفید رومال میں باندھ رہے تھے اور بطور الہام یہ دعا زبان پر جاری ہوئی۔(تذکرہ 423) رَبِّ اجْعَلْ بَرَكَةً فِيْهِ اے میرے رب اس میں برکت پیدا فرما دے۔(1) اضافہ علم و معرفت کے لئے دعا ئیں 7 جون 1906 ء کو یہ دعا الہام ہوئی۔رَبِّ أَرِنِي أَنْوَارَكَ الْكُلِيَّةَ اے میرے رب مجھے اپنے وہ انوار دکھا۔جومحیط کل ہوں۔( تذکرہ صفحہ 534) (۲) 1906ء کے الہامات میں یہ دعا بھی درج ہے۔رَبِّ عَلَّمْنِيْ مَاهُوَ خَيْرٌ عِنْدَكَ (حقیقۃ الوحی صفحہ 103 روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 106) ترجمہ: اے میرے رب مجھے وہ سکھلا جو تیرے نزدیک بہتر ہے۔(۳) 20 جولائی 1907 ء کو یہ دعا الہام ہوئی۔رَبِّ أَرِنِي حَقَائِقَ الْأَشْيَاءِ ترجمہ: اے میرے رب مجھے اشیاء کے حقائق دکھلا۔(تذکرہ صفحہ 613) توفیق فہم و علم کی دعا وَمَا تَوْفِيقِى إِلَّا بِاللهِ رَبَّنَا اهْدِنَا صِرَاطَكَ الْمُسْتَقِيْمَ وَهَبْ لَنَا مِنْ عِنْدِكَ فَهُمَ الدِّيْنِ الْقَويْمَ وَعَلَّمْنَا مِنْ لَدُنْكَ عِلْمًا (حقیقۃ الوحی صفحہ 5 روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 7) 229