خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 204 of 267

خزینۃ الدعا — Page 204

خَرينَةُ الدُّعَاءِ 24 ادْعِيَةُ المَهْدِى کے فی الحقیقت دل کامل جوش سے اپنے گناہ کا اقرار اور اپنے مولیٰ کے انعام واکرام کا اعتراف کرے کیونکہ صرف زبان سے پڑھنا کچھ چیز نہیں جوشِ دلی چاہئے اور رقت اور گریہ بھی۔دعا کا طریق حضور نے یہ بیان فرمایا: 'رات کے آخری پہر میں اُٹھو۔اور وضو کر و اور چند دوگانہ اخلاص سے بجالا ؤ اور دردمندی اور عاجزی سے یہ دعا کرو۔“ ”اے میرے محسن اور اے خدا میں ایک تیرا نا کارہ بندہ پر معصیت اور پر غفلت ہوں۔تو نے مجھ سے ظلم پر ظلم دیکھا اور انعام پر انعام کیا اور گناہ پر گناہ دیکھا اور احسان پر احسان کیا۔تو نے ہمیشہ میری پردہ پوشی کی اور اپنی بے شمار نعمتوں سے مجھے متمتع کیا۔سو اب بھی مجھے نالائق اور پر گناہ پر رحم کر اور میری بے با کی اور ناسپاسی کو معاف فرما اور مجھ کو میرے اس غم سے نجات بخش کہ بجز تیرے اور کوئی چارہ گر نہیں۔آمین ثم آمین۔“ مکتوبات احمد یہ جلد 5 مکتوب نمبر 2 صفحہ 3) گناہوں سے نجات کی چند اور دعائیں 66 یا الہی میں تیرا گنہ گار بندہ ہوں اور افتادہ ہوں میری راہنمائی کر “ 66 ( ملفوظات جلد 7 صفحہ 227 پرانا ایڈیشن) ”ہم تیرے گنہگار بندے ہیں اور نفس غالب ہیں تو ہم کو معاف فرما اور آخرت کی آفتوں اخبار البدر جلد 2 صفحہ 30 سے ہم کو بچا۔“ میں گنہگار ہوں اور کمزور ہوں تیری دستگیری اور فضل کے سوا کچھ نہیں ہوسکتا تو آپ رحم فرما مجھے پاک کر کیونکہ تیرے فضل و کرم کے سوا کوئی اور نہیں جو مجھے پاک کرے۔“ (البدر جلد 3 صفحہ 41) 206