خزینۃ الدعا — Page 151
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 100 مناجات رسُول الله حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ فرماتے تھے کہ مجھے کوئی پریشانی ہوئی تو جبریل نے آکر مجھ سے یہ دُعا کہلوائی:۔تَوَكَّلْتُ عَلَى الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوْتُ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي لَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَّلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيْكٌ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُنْ لَّهُ وَلِيٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَكَبِّرْهُ تَكْبِيرًا - (مستدرک حاکم جلد ا صفحه ۵۰۹) ترجمہ :۔میں نے اس ذات پر توکل کیا جو زندہ ہے اور اس پر کبھی موت نہیں آئیگی۔تمام تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں جس نے کوئی بیٹا اختیار نہیں کیا اور نہ ہی بادشاہت میں اس کا کوئی شریک ہے۔اور نہ اس کو عاجز پا کر کوئی اس کا دوست بنتا ہے۔پس ( خوب اچھی طرح ) اس کی بڑائی کو بیان کیا کرو۔ازالہ ہم و غم اور حُب قرآن کی دعا حضرت عبداللہ بن مسعودؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا جس شخص کو کثرت کے ساتھ ہموم ومغموم کا سامنا ہو وہ یہ دُعا کرے تو اللہ تعالیٰ اُس کے ہم و غم دور کر دیتا ہے اور کشائش کے سامان فرماتا ہے نیز جو شخص یہ دعائنے اسے ضرور سیکھے۔اللَّهُمَّ إِنِّى عَبْدُكَ، ابْنُ عَبْدِكَ، ابْنُ أَمَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ عَدْلٌ فِيَّ قَضَاءُ كَ أَسْأَلُكَ بِكُلِّ إِسْمٍ هُوَ لَكَ ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ أَوْأَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِّنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي وَ نُوْرَ بَصَرِي نَ وَجَلَاءَ حُزْنِي وَذِهَابَ هَمِّي - ( أحجم الكبير جلد 10 ص169) ترجمہ : اے اللہ ! میں تیرا غلام اور تیرے غلام اور لونڈی کی اولاد ہوں۔میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے۔تیرا حکم مجھ میں جاری ہے، اور تیرا فیصلہ ہی میرے لیے انصاف ہے۔152