خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 87 of 267

خزینۃ الدعا — Page 87

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 36 مناجات رسول ﷺ اَللَّهُمَّ ارْحَمْنِي بِالْقُرْآنِ وَاجْعَلْهُ لِى إِمَامًا وَّنُوْرًا وَّ هُدًى وَرَحْمَةٌ اللَّهُمَّ ذَكِّرْنِي مِنْهُ مَا نَسِيْتُ وَ عَلِمْنِي مِنْهُ مَا جَهِلْتُ وَارْزُقْنِي تِلَاوَتَهُ آنَاءَ اللَّيْلِ وَأَطْرَافَ النَّهَارِ وَاجْعَلْهُ لِيْ حُجَّةً يَا رَبَّ الْعَالَمِيْنَ (احیاء علوم الدین للغزالی جز اوّل صفحہ ۲۷۸ ) ترجمہ:- اے اللہ مجھ پر قرآن کی وجہ اور واسطہ سے رحم فرما۔اور اس کو میرے لئے پیشوا اور نور اور ہدایت اور رحمت بنا دے۔اے اللہ ! اس میں سے جو میں بھول جاؤں وہ مجھے یاد کروا دے اور جس کی مجھے سمجھ نہیں وہ مجھے سکھا دے۔اور مجھے رات اور دن کے اوقات میں اس کی تلاوت کی توفیق عطا فرما اور اے رب العالمین ! قرآن کو میرے لئے حجت بنا دے۔آمین نئے چاند کی دُعا حضرت طلحہ بن عبید اللہ اور حضرت قتادہ کی روایت کے مطابق نبی اکرمی نئے چاند کی دُعا یہ ہوتی تھی:۔اللَّهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْامْنِ وَالْإِيْمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالْإِسْلَامِ رَبِّي وَ رَبُّكَ اللَّهُ ، هِلَالُ خَيْرٍ وَّ رُشْدِ، هِلَالُ خَيْرٍ وَ رُشْدِ، هِلَالُ خَيْرٍ وَّ رُشْدِ، مَنْتُ بِاللَّهِ الَّذِي خَلَقَكَ۔ترندنی کتاب الدعوات باب ما يقول عند رؤية الهلال ) ترجمہ:- اے اللہ ! اس (چاند) کو ہم پر امن وسلامتی اور ایمان و اسلام کے ساتھ طلوع فرما (اے چاند ) میرا اور تیرا رب اللہ ہے۔یہ چاند خیر و بھلائی کا چاند ہو، خیر و بھلائی کا چاند، خیر و بھلائی کا چاند میں اُس اللہ پر ایمان لایا جس نے تجھے پیدا کیا۔نئے چاند پر رسول کریم یہ دعا بھی کرتے تھے۔اللَّهُمَّ بَارِكُ لَنَا فِي رَجَبٍ وَشَعْبَانِ وَيَلْغُنَا رَمَضَانَ اے اللہ ! ہمارے رجب اور شعبان میں بھی برکت ڈال اور ہمیں رمضان کے مہینہ ) تک (کنز العمال جلد 7 ص79) 88