خزینۃ الدعا — Page 86
حَزِيَّنَةُ الدُّعَاءِ یہ دعا پڑھتے تھے :۔35 مناجات رسُول الله سُبْحَانَكَ رَبَّنَا وَبِحَمْدِكَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لي۔( بخاری کتاب التفسير سورة النصر ) یعنی پاک ہے تو اے ہمارے رب! اپنی تعریف کے ساتھ اے اللہ مجھے بخش دے نوٹ :۔سورۃ نصر کی آخری آیت کے جواب میں یہ دعا پڑھنا تعامل نبوی وامت ہے۔سجدہ تلاوت کی دُعائیں قرآن شریف کی جن آیات میں سجدہ آتا ہے اُن کی تلاوت کے وقت یہ سجدہ کرنا چاہیئے اس کے لئے وضو کرنا یا قبلہ رو ہونا ضروری نہیں۔سجدہ میں تسبیحات مسنونہ کے علاوہ اِن دُعاؤں کا تکرار سے پڑھنا احادیث سے ثابت ہے۔(i) سَجَدَ وَجْهِلْ لِلَّذِى خَلَقَهُ وَشَقَّ سَمْعَهُ وَبَصَرَهُ بِحَوْلِهِ وَ قُوَّتِهِ - ( ترمذی کتاب الدعوات باب ما يقول في سجود القرآن ) ترجمہ : - میرا چہرہ سجدہ ریز ہے اُس ذات کی خاطر جس نے اسے پیدا کیا اور اپنی خاص قدرت و طاقت سے اسے سنے اور دیکھنے کی قوت عطا کی۔(ii) اللَّهُمَّ اكْتُبْ لِي بِهَا عِنْدَكَ أَجْرًا وَضَعَ عَنِّي بِهَا وِزْرًا وَاجْعَلْهَا لِى عِندَكَ ذُخْرًا وَتَقَبَّلُهَا مِنِّى كَمَا تَقَبَّلْتَهَا مِنْ عَبْدِكَ دَاوُدَ - ( ترمذی کتاب الدعوات باب ما يقول في سجود القرآن ) ترجمہ:- اے اللہ ! میرے لئے (اس سجدہ کے ذریعہ ) اپنے پاس اجر لکھ لے اور مجھ سے اس کی وجہ سے بوجھ اُتار دے اور میرے لئے اپنے پاس ( ثواب کا ) ذخیرہ کر اور مجھ سے یہ سجدہ قبول کر جس طرح تو نے اپنے بندے داؤد سے قبول کیا۔دُعائے ختم قرآن حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ قرآن ختم ہونے پر یہ دُعا کرتے تھے:۔87