خزینۃ الدعا — Page 85
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 34 مناجات رسُول الله حضرت موسیٰ بن ابی عائشہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص گھر کی چھت پر نماز پڑھ رہا تھا جب اُس نے سورۃ قیامتہ کی آخری آیت پڑھی أَلَيْسَ ذَالِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِيَ الْمَوتى تو اُس نے کہا سُبْحَانَكَ۔اے اللہ تو پاک ہے اور پھر روپڑا۔استفسار پر اُس نے وضاحت کی کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو اس طرح کہتے سنا ہے۔(ابوداؤ د کتاب الصلوۃ باب الدعاء في الصلاة) جو شخص سورۃ قیامہ پڑھے اور آخری آیت اَليْسَ ذَالِكَ بِقَادِرٍ عَلَى أَنْ يُحْيِي الْمَوْتی تک پہنچے تو کہے بلی کیوں نہیں (اللہ قادر ہے ) (ابوداؤد کتاب الصلوۃ باب مقدار الرکوع) اور جو شخص سورۃ مرسلات پڑھے اور آخری آیت فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ تک پہنچے تو کہے آمَنَّا بِاللهِ ہم اللہ پر ایمان لائے۔(ابوداؤد کتاب الصلوۃ باب مقدار الركوع والسجود) حضرت عبد اللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب ( سورۃ اعلی کی تلاوت کرتے ہوئے ) سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الاغلی پڑھتے تو جواب میں یہ دعا پڑھتے سُبْحَانَ رَبِّي الاغلی یعنی پاک ہے میرا رب جو بلندشان والا ہے۔(ابوداؤد کتاب الصلوۃ باب ما يقول الرجل في الركوع والسجود) حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرما یا کہ تم میں سے جو شخص سورۃ والتین آخر تک پڑھے تو الیسَ اللهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ : بَلَى وَأَنَا عَلَى ذَالِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ کہے یعنی کیوں نہیں (اللہ ہی سب حاکموں سے بڑا حاکم ہے ) اور میں اس پر گواہوں میں سے ہوں۔(ابوداؤد كتاب الصلوۃ باب دعاء في الصلاة) حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ سورۃ نصر کے نازل ہونے کے بعد نبی کریم نے کوئی نماز نہیں پڑھی مگر اس میں فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ (یعنی اپنے ربّ کی حمد کے ساتھ تسبیح بیان کرو اور اس سے بخشش طلب گرو) کے ارشا د قرآنی کی تعمیل میں 86