خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 81 of 267

خزینۃ الدعا — Page 81

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 30 مناجات رسُول الله وَاصْرِفْنِي عَنْهُ وَاقْدُرْ لِيَ الْخَيْرَ حَيْثُ كَانَ ثُمَّ رَضِنِى به ( ترمذی کتاب الوتر باب صلاة الاستخاره - ابن ماجہ کتاب الصلاة باب ما جاء فی الصلاة ) ترجمہ:- اے اللہ ! میں تجھ سے بھلائی چاہتا ہوں جو تیرے علم میں ہے اور تیری قدرت کے ساتھ تیری تقدیر خیر کا طلب گار ہوں۔اور تیر اعظیم فضل تجھ سے ہی مانگتا ہوں کیونکہ تجھے سب طاقت ہے اور مجھے کوئی طاقت نہیں اور تو سب علم رکھتا ہے اور مجھے کوئی علم نہیں اور تو غیب کا جاننے والا ہے۔اے اللہ ! اگر تیرے علم میں یہ معاملہ جو در پیش ہے میرے دین اور دنیا میں اور میرے انجام کے لحاظ سے بہتر ہے تو اسے میرے واسطے مقدر فرما دے اور اسے میرے لئے آسان کر دے پھر اس میں میرے لئے برکت ڈال دے اور اگر تیرے علم کے مطابق یہ کام میرے دین و دنیا اور میرے انجام کے لحاظ سے مضر ہے تو تو اسے مجھ سے دور کر دے اور مجھے اُس سے دور ہٹالے اور جہاں کہیں سے بھی ہو میرے لئے بھلائی مقدر کر دے اور پھر اس بارہ میں مجھے تسکین اور رضا عطا کر دے۔صلوة التسبيح حضرت ابو رافع کی ایک تنہا ضعیف روایت کے مطابق رسول کریم میں نے اپنے چا حضرت عباس کو اس نفل نماز کا طریق سکھایا اور اس کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اے چچا ! میں تجھے ایک ایسی چیز عطا نہ کروں جس کے نتیجہ میں تمہارے اگلے پچھلے ، نئے پرانے گناہ ، بھول سے یا عمد اسر زد ہونے والے، چھوٹے بڑے، پوشیدہ ظاہر سب گناہ بخش دئے جائیں۔حضرت عباس کے اس سوال پر کہ روزانہ یہ نماز پڑھنے کی کسے طاقت ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ نماز حسب توفیق روزانہ، ہفتہ، مہینہ ، سال یا عمر میں ایک مرتبہ بھی پڑھ سکتے ہو۔اس چار رکعت نفل کا طریق یہ بتایا گیا ہے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ اور کوئی دوسری سورۃ پڑھنے کے بعد پندرہ دفعہ سُبْحَانَ اللَّهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ اَكْبَرُ الله پاک ہے اور تمام تعریفیں اللہ کیلئے ہیں اور اللہ کے سوا کوئی عبادے کے لائق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے ) کہے پھر رکوع میں 82