خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 73 of 267

خزینۃ الدعا — Page 73

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 22 22 مناجات رسول ﷺ بعد آنحضور تین مرتبہ اَسْتَغْفِرُ الله ( یعنی میں اللہ سے بخشش چاہتا ہوں ) پڑھ کر پھر یہ دُعا پڑھتے تھے۔اللهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنكَ السَّلَامُ تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ (مسلم کتاب المساجد باب استحباب الذكر بعد الصلاة ) ترجمہ: اے اللہ ! تو سلام ہے ، سلامتی تجھ سے ہی ہے۔اے جلال اور عزت والے ! تو بہت برکت والا ہے۔حضرت مغیرہ بن شعبہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نماز سے سلام پھیرنے کے بعد تین مرتبہ یہ کلمات دہراتے تھے :۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ۔مسلم کتاب المساجد باب استحباب الذكر بعد الصلاة ) ترجمہ:- اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں۔بادشاہت اور تعریف اسی کی ہے اور وہ ہر ایک امر پر قادر ہے۔اس کے بعد یہ دُعا کرتے :- الْجَدُ۔اللَّهُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَيْتَ وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِ مِنْكَ ( بخاری کتاب الدعوات باب دعاء بعد الصلاة ) ترجمہ: اے اللہ ! تیری عطا کو کوئی روکنے والا نہیں۔اور جو تو روک دے وہ کوئی عطا نہیں کر سکتا اور کسی بزرگ کی بزرگی تیرے مقابلہ میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔تسبیح وتحمید حضرت ابو ہریرۃا بیان کرتے ہیں کہ کچھ غریب مہاجر صحابہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا کہ صاحب دولت و ثروت لوگ نماز روزہ کے ساتھ اللہ کی راہ میں مال خرچ کر کے ہم سے سبقت لے گئے ہیں۔آنحضور نے فرمایا 74