خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 66 of 267

خزینۃ الدعا — Page 66

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 15 مناجات رسُول لِنِعْمَتِكَ مُثْنِيْنَ بهَا قَابِلِيْهَا وَاتِمَّهَا عَلَيْنَا (ابوداود کتاب الصلوۃ باب تشہد ) ترجمہ : - ہمارے دل خیر پر جمع کر دے اے اللہ ! اور ہمارے درمیان صلح کے سامان مہیا فرما۔اور سلامتی کی راہیں دکھا اور ہمیں اندھیروں سے نور کی طرف نجات دے اور ہمیں بے حیائی کی باتوں اور فتنوں سے بچا۔خواہ ان کا تعلق ظاہر سے ہو یا باطن سے۔اور اے ( ہمارے رب ! ) ہمارے کانوں، آنکھوں اور دلوں میں برکت دے اور ہماری بیویوں اور اولاد میں بھی برکت عطا فرما اور ہم پر رجوع برحمت ہو۔یقینا تو بہت توبہ قبول کرنے والا اور بار بار رحم کر نیوالا ہے۔اور (اے اللہ ) ہمیں اپنی نعمت کا شکر گزار اور اس کی تعریف کرنے والا ، اسے قبول کرنے والا بنا اور وہ نعمت ہم پر پوری کر۔نماز تہجد کی دعائیں پڑھتے :۔صلى الله حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب رات کو بیدار ہوتے تو یہ دعا لَا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ اسْتَغْفِرُكَ لِذَنْيْ وَأَسْأَلُكَ رَحْمَتَكَ اللَّهُمَّ زِدْنِي عِلْمًا وَلَا تُزِغْ قَلْبِي بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنِي وَهَبْ لِي مِنْ لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ۔( ابو داؤد کتاب الادب باب يقول الرجل اذا تعرى من الليل ) ترجمہ: تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو پاک ہے اے اللہ میں تجھ سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرتا ہوں اور تجھ سے تیری رحمت کا طلبگار ہوں۔اے اللہ مجھے علم میں بڑھا اور میرے دل کو ٹیڑھا نہ کر دینا بعد اس کے کہ تو نے مجھے ہدایت عطا فرمائی اور مجھے اپنے حضور سے رحمت عطا فرما۔یقینا تو بہت عطا کرنے والا ہے۔حضرت عبد اللہ بن عباس سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جب رات کو تہجد ☆ کے لئے کھڑے ہوتے تو یہ دعا کرتے :۔اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيِّمُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيْهِنَّ وَلَكَ الْحَمْدُ 67