خزینۃ الدعا — Page 64
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 13 مناجات رسول ﷺ عبادت کے لائق نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں ک محمد ﷺ اس کے بندے اور رسول ہیں۔درود شریف حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کو حضرت کعب بن عجرہ ملے اور کہنے لگے کیا میں تمہیں ایک تحفہ نہ دوں ؟ میں نے کہا ضرور تب انہوں نے یہ حدیث سنائی کہ ہم نے رسول اللہ سے پوچھا کہ آپ پر سلام بھیجنے کا طریق تو ہمیں معلوم ہے ( کہ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ ، یعنی اے نبی آپ پر اللہ کی سلامتی اور اُس کی رحمتیں اور برکتیں ہوں) آپ پر صلوۃ یعنی درود بھیجنے کا کیا طریق ہے؟ ( گویا ہم قرآنی حکم صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا (الاحزاب: ۵۷ ) کی تعمیل میں اس سلام کے ساتھ آپ پر درود کس طرح بھیجا کریں ؟ ) آپ نے فرمایا درود اس طرح پڑھا کرو:۔اللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ ( بخاری کتاب الانبیاء باب قول الله واتخذ اللہ ابراہیم خلیلا ) ترجمہ: اے اللہ رحمتیں بھیج محمد اللہ پر اور آپ کی آل پر جس طرح تو نے ابراہیم اور ان کی آل پر رحمتیں بھیجیں یقینا تو تعریف اور بزرگی والا ہے۔اے اللہ برکتیں بھیج محمد اے پر اور آپ کی آل پر جس طرح تو نے برکتیں بھیجیں ابراہیم" پر اور ان کی آل پر یقینا تو تعریف اور بزرگی والا ہے۔دین ودنیا کی بھلائی کی دُعا خادم رسول حضرت انسؓ سے پوچھا گیا کہ رسول کریم ﷺ سب سے زیادہ کونسی دُعا پڑھتے تھے؟ انہوں نے بتایا یہ دُعا: ( جو تشہد کے بعد پڑھی جاتی ہے ) 65