خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 63 of 267

خزینۃ الدعا — Page 63

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 12 مناجات رسُول الله تیری سزا سے تیری معافی کی پناہ میں آتا ہوں اور میں تجھ سے تیری پناہ مانگتا ہوں میں تیری تعریفوں کا شمار نہیں کر سکتا۔تو ویسا ہے جیسے تو نے خود اپنی ذات کی تعریف کی ہے۔☆ دعائين السجدتین حضرت عبد اللہ بن عباس سے روایت ہے کہ رسول کریم کو سجدوں میں یہ دُعا کیا کرتے تھے :۔اللَّهُمَّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَعَافِنِي وَاجْبُرْنِي وَارْزُقْنِي وَارْفَعْنِي - (ابن ماجها قامۃ الصلوات باب ما یقول بين السجدتین۔مستدرک حاکم جلد اص۲۷۱،۲۶۲) ترجمہ: اے اللہ مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم کر اور مجھے ہدایت دے اور مجھے عافیت سے رکھ اور میری اصلاح کر اور مجھے رزق عطا کر اور مجھے رفعت بخش۔تشہد کی دُعائیں حضرت عبد اللہ بن مسعود بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم ﷺ کے پیچھے نماز پڑھتے تھے تو ہم کہتے سلامتی ہو اللہ پر۔نبی کریم نے فرمایا اللہ تو خود سلام ( یعنی سلامتی کا سر چشمہ ہے ) جب تم نماز میں قعدہ کی حالت میں ہو تو یہ پڑھا کرو۔اَلتَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ السَّلَامُ عَلَيْنَا وَ عَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِيْنَ أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا الله وَاَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ - ( بخاری کتاب صفۃ الصلوۃ باب التشهد في الآخرة ) ترجمہ: - تمام تحفے اللہ کے لئے ہیں اور تمام عبادات اور پاکیزہ ( تعریفیں ) بھی اُس کے لئے ہیں۔سلام ہو آپ پر اے اللہ کے نبی ! اللہ کی رحمتیں اور برکتیں آپ پر ہوں۔سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی 64