خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 58 of 267

خزینۃ الدعا — Page 58

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 7 مناجات رسول ﷺ عبادتیں اور میرا جینا اور میرا مرنا اللہ کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا رب ہے اُس کا کوئی شریک نہیں۔اسی بات کا مجھے حکم ہے۔اور میں مسلمانوں میں سے ہوں۔اے اللہ تو بادشاہ ہے تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔تو میرا رب ہے اور میں تیرا بندہ ہوں میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور اپنے گناہوں کا اقراری ہوں پس مجھے میرے سارے گناہ بخش دے۔تیرے سوا کوئی گناہ نہیں بخشا۔اے اللہ ! بہترین اخلاق کی طرف میری راہنمائی فرما۔تیرے سوا کوئی نہیں جو بہترین اخلاق کی طرف ہدایت دے اور مجھے بد اخلاق سے بچالے۔کوئی نہیں جو مجھے بداخلاق سے بچائے سوائے تیرے۔میں حاضر ہوں اور یہ میری سعادت ہے اور تمام خیر تیرے ہاتھوں میں ہے اور شر تیری طرف (منسوب) نہیں ہو سکتا۔میں تیرے ساتھ ہوں اور تیری طرف ہوں۔تو برکت والا اور بلندشان والا ہے۔میں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتا ہوں۔حضرت ابوسعید خدری بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نماز کے شروع میں فاتحہ سے قبل یہ پڑھتے تھے :۔سُبْحَانَكَ اللهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَتَبَارَكَ اسْمُكَ وَتَعَالَى جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ - ( ترمذی کتاب الصلوة ما يقول عند افتتاح الصلاة ) ترجمہ:- اے اللہ تو پاک ہے اور اپنی تعریفوں کے ساتھ اور برکت والا ہے تیرا نام۔اور بلند ہے تیری شان اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔☆ حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ سے پوچھا گیا کہ آپ تکبیر تحریمہ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے دوران خاموش رہتے ہیں۔اس دوران آپ کیا پڑھتے ہیں؟ حضور نے ان کو یہ دُعا بتائی:۔اللَّهُمَّ بَاعِدْ بَيْنِي وَبَيْنَ خَطَايَايَ ، كَمَا بَاعَدْتَ بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ ، اللَّهُمَّ نَقِنِي مِنَ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الَّا بُيَضُ مِنَ الدَّنَسِ اللَّهُمَّ اغْسِلْ خَطَايَايَ بِالْمَاء وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ (بخاری کتاب صفۃ الصلوۃ باب ما يقول بعد انگبیر ) 59