خزینۃ الدعا — Page 56
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 5 مناجات رسُول الله ہوں میں کسی غرور اور فخر یا ریا اور شہرت کی خاطر نہیں نکلا۔میں اپنے گنا ہوں سے بھاگتے اور دوڑتے ہوئے تیری طرف آیا ہوں۔تیری ناراضگی سے بچنے اور تیری رضامندی کے حصول کی خاطر نکلا ہوں۔میرا سوال تیرے دربار میں یہ ہے کہ مجھے آگ سے پناہ دے اور میرے گناہ بخش دے۔مسجد جانے کی دُعا حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ہے جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ دُعا کرتے۔اگر یہ دُعا کی جائے تو شیطان کہتا ہے کہ یہ شخص آج کے دن مجھ سے محفوظ ہو گیا۔اَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيْمِ وَبِوَجْهِهِ الْكَرِيمِ وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ (ابوداؤد کتاب الصلوۃ باب ما يقوله الرجل عند دخول المسجد ) ترجمہ :۔میں راندے ہوئے شیطان سے اُس اللہ کی پناہ میں آتا ہوں جو بہت عظمت والا ہے۔میں اُس کے عزت والے چہرے اور اُس کی ازلی بادشاہت کی پناہ میں آتا ہوں۔مسجد میں داخل ہونے کی دُعا رسول اللہ کی صاحبزادی حضرت فاطمہ بیان کرتی ہیں کہ رسول کریم " جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ دُعا پڑھتے :۔بِسْمِ اللَّهِ وَالصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُوْلِ اللَّهِ اللَّهُمَّ اغْفِرْلِيْ ذُنُوبِي وَافْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ۔(ابن ماجہ کتاب المساجد باب الدعاء عند دخول المـ تحفة الذاکرین لشو کافی جلد 1 ص 145) ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ (میں آتا ہوں ) اور درود اور سلام ہوں رسول اللہ پر 57