خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 41 of 267

خزینۃ الدعا — Page 41

قرآنی دعائیں 41 خَرينَةُ الدُّعَاءِ با ہمی تعلقات کی ) گرہ میں ( تعلق تڑوانے کی نیت سے ) پھونکیں مارتے ہیں۔اور ہر حاسد کی شرارت سے ( بھی ) جب وہ حسد پر تل جاتا ہے۔(91) سورۃ الناس بسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ ) إِلَهِ النَّاسِ ) مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ ) مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ & تو کہہ کہ میں تمام انسانوں کے رب سے (اسکی) پناہ طلب کرتا ہوں (وہ رب ) جو تمام انسانوں کا بادشاہ (بھی) ہے۔اور تمام انسانوں کا معبود ( بھی ) ہے (میں اس کی پناہ طلب کرتا ہوں ) ہر وسوسہ ڈالنے والے کی شرارت سے جو ( ہر قسم کے وسوسے ڈال کر ) پیچھے ہٹ جاتا ہے۔( اور ) جو انسانوں کے دلوں میں شبہات پیدا کر دیتا ہے۔خواہ وہ (فتنہ پرداز) مخفی رہنے والی ہستیوں میں سے ہو۔خواہ عام انسانوں میں سے ہو۔(92) عبادات اور دعاؤں کی قبولیت کی ایک خوبصورت دعا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے تعمیر بیت اللہ کے وقت دعاؤں کے آخر میں قبولیت کے لئے یہ دعا کی: رَبَّنَا تَقَبَّلُ مِنَّا إِنَّكَ أَنْتَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (البقره: ۱۳۸) اے ہمارے رب! ہماری ( قربانیاں اور دعائیں ) قبول فرما۔تو بہت سننے والا اور جاننے والا ہے۔41 ☆☆☆