خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 30 of 267

خزینۃ الدعا — Page 30

حزينَةُ الدُّعَاءِ 30 (64) غیر معمولی حکومت وطاقت کی دعا قرآنی دعائیں حضرت سلیمان کی یہ دعا قبول ہوئی اور بڑے بڑے سرکش لوگ ان کے مطیع ہو گئے حضرت سلمہ بن الاکوع کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب کوئی دعا کرتے تو اس میں اللہ تعالیٰ کی صفت وَهَّاب کا بطور خاص ذکر فرماتے۔مثلاً یہ کہتے سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى الْوَهَّاب۔پاک ہے میرا رب جو عطا کرنے والا ہے۔(مسند احمد جلد 4 صفحہ 57) جیسا کہ حضرت سلیمان کی اس دعا میں ذکر ہے۔رَبِّ اغْفِرْ لِي وَهَبْ لِي مُلْكَالًا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِى إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ (ص: ۳۶) اے میرے رب ! میرے عیبوں کو ڈھانک دے اور مجھ کو ایسی بادشاہت عطا کر جو میری بعد میں آنے والی اولا د کو ورثہ میں نہ ملے یقینا تو بڑا بخش نہا رہے۔(65) شکر نعمت، اعمال صالحہ اور اصلاح اولاد کی دعا روایات میں ذکر ہے اس دعا کے مانگنے والے اول حضرت ابو بکڑ تھے جن کی یہ دعا یوں قبول ہوئی کہ ان کے والدین ، بھائی اور ساری اولا د نے اسلام قبول کر لیا۔(تفسیر الدرالمنثور للسیوطی جلد 5 صفحہ 41) رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَى وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضُهُ وَأَصْلِحْ لِي فِي ذُرِّيَّتِي إِنِّي تُبْتُ إِلَيْكَ وَإِنِّي مِنَ الْمُسْلِمِينَ (الاحقاف:۱۲) اے میرے رب مجھے اس بات کی توفیق دے کہ تیری اس نعمت کا شکر یہ ادا کروں جوتو نے مجھ پر اور میرے ماں باپ پر کی ہے۔( اور اس بات کی بھی توفیق دے) کہ میں ایسے اچھے اعمال کروں جن کو تو پسند کرے اور میری اولاد میں بھی نیکی کی بنیاد قائم کر میں تیری طرف جھکتا ہوں اور میں تیرے فرمانبردار بندوں میں سے ہوں۔30