خزینۃ الدعا — Page 26
خَرينَةُ الدُّعَاءِ 26 قرآنی دعائیں انہوں نے جواب میں کہا کہ اگر تو سچا ہے تو عذاب لے آ۔اس پر حضرت لوط نے یہ دعا کی :۔رَبِّ انُصُرْنِي عَلَى الْقَوْمِ الْمُفْسِدِينَ (العنكبوت: ۳۱) اے میرے رب ! مفسد قوم کے خلاف میری مدد کر۔مددکر (55) بداعمال قوم کے بداثرات سے بچنے کی دعا حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کو نصیحت کے جواب میں جب قوم نے یہ دھمکی دی کہ اے لوط ! اگر تو باز نہ آیا تو تجھے ملک بدر کر دیا جائے گا۔تو انہوں نے یہ دعا کی جس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے یہ دعا قبول کی اور لوط اور اس کے اہل کو (سوائے اس کی بیوی کے ) نجات دی۔اور ان کی قوم کو ہلاک کر کے رکھ دیا۔رَبِّ نَجِّنِي وَأَهْلِي مِمَّا يَعْمَلُونَ (الشعراء:۱۷۰) اے میرے رب ! مجھے اور میرے اہل کو ان کے اعمال سے نجات دے (56) نافرمان قوم کے مقابل نشان طلب کرنے کی دعا حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کو ارض مقدسہ پر فتح کی خبر دے کر اس میں داخل ہونے کا حکم دیا تو انہوں نے انکار کیا۔اس پر حضرت موسیٰ علیہ السلام نے یہ دعا کی جس کے نتیجہ میں چالیس سال کے لئے یہ سرزمین قوم موسیٰ پر حرام کر دی گئی۔رَبِّ إِنِّي لَا أَمْلِكُ إِلَّا نَفْسِي وَأَخِي فَافْرُقْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الْفُسِقِينَ (المائده: ۲۶) اے میرے رب ! میں اپنی جان (کے سوا) اور اپنے بھائی کے سواکسی ( اور ) پر ہرگز تصرف نہیں رکھتا اس لئے تو ہمارے درمیان اور باغی لوگوں کے درمیان امتیاز کر دے۔(57) حضرت موسی کی دعائے شکرانہ اور ظالم قوم سے براءت کی دعا حضرت موسیٰ علیہ السلام سے نادانستہ ایک شخص قتل ہو گیا۔جس پر انہوں نے بخشش کی دعا 26