خزینۃ الدعا — Page 24
خَرينَةُ الدُّعَاءِ 24 قرآنی دعائیں (50) منکرین اور مکذبین کے بارے میں دعا حضرت قتادہ کہتے ہیں کہ حضرت نوح نے اپنی قوم کے خلاف بالآخر اس وقت بددعا کی جب آپ پر وحی ہوئی کہ اب تیری قوم میں سے اور کوئی شخص ایمان نہیں لائے گا۔رَبِّ لَا تَذَرُ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَفِرِينَ دَيَّارًا إِنَّكَ إِنْ تَذَرْهُمْ يُضِلُّوا عِبَادَكَ وَلَا يَلِدُوا إِلَّا فَاجِرًا كَفَّارًا (نوح 27,28) اے میرے رب! زمین پر کوئی گھر کافروں کا باقی نہ رہے۔اگر تو ان کو اسی طرح چھوڑ دے گا تو یہ تیرے دوسرے بندوں کو بھی گمراہ کر دیں گے اور وہ فاجر کفر کرنے والے کے سوا کوئی بچہ نہ بنیں گے۔(51) اپنی، اپنے والدین اور مومنوں کی بخشش کی دعا حضرت نوح نے منکرین و مکذبین کے خلاف الہی فیصلہ طلب کر کے پھر مومنوں کے حق میں یہ دعا کی:۔رَبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنتِ وَلَا تَزِدِ الظَّلِمِينَ إِلَّا تَبَاران (نوح:۲۹) اے میرے رب ! مجھے اور میرے ماں باپ کو اور ہر اُس شخص کو جو میرے گھر میں مومن ہو کر داخل ہوتا ہے اس کو بخش دے اور تمام مومن مردوں اور تمام مومن عورتوں کو بھی اور یوں ہو کہ ظالم صرف تباہی میں ہی ترقی کریں۔ان کو کامیابی نصیب نہ ہو۔(52) ہدایت بنی نوع انسان کی دعا تعمیر بیت اللہ کے وقت حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جو دعائیں کیں ان میں ہی نوع انسان کی ہدایت کے لئے یہ عظیم الشان دعا بھی کی جس کے بارہ میں نبی کریم ﷺ فرمایا کرتے تھے کہ میں اپنے باپ ابراہیم کی دعا کا نتیجہ ہوں۔( تفسیر قرطبی جزء ثانی صفحہ 117) 24