خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 23 of 267

خزینۃ الدعا — Page 23

خَرينَةُ الدُّعَاءِ 23 قرآنی دعائیں وَسِعَ رَبُّنَا كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا عَلَى اللَّهِ تَوَكَلْنَا رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَرِحِينَ (الاعراف: ۹۰) ہمارا رب ہر چیز کا کامل علم رکھتا ہے۔ہم اللہ پر ہی تو کل کرتے ہیں۔اے ہمارے رب! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان سچ کے مطابق فیصلہ کر دے اور تو سب فیصلہ کرنے والوں سے بہتر ہے۔(48) حالت مغلوبیت میں دعائے المدد حضرت نوح علیہ السلام کی قوم نے جب ان کی تکذیب میں حد کر دی ور جھوٹا مجنون اور برا کہا تو سخت دق ہو کر حضرت نوح نے اپنے رب سے یہ دعا کی :۔أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرُ ( القمر (1) کہ (اے میرے رب ) مجھے دشمن نے مغلوب کر لیا ہے پس تو میرا بدلہ لے۔(49) فیصلہ طلبی کی دعا حضرت نوح علیہ السلام نے قوم کی تکذیب سے تنگ آ کر فیصلہ کن نشان طلب کیا جس میں اپنی اور اپنی جماعت کی نجات کی دعا کی۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے اس دعا کو قبول کیا اور ان کی قوم کو طوفان میں غرق کر کے نوح اور ان کے ساتھیوں کو بھری ہوئی کشتی میں بچالیا۔رَبِّ إِنَّ قَوْمِي كَذَّبُونِ فَافْتَحْ بَيْنِي وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِي وَمَنْ مَّعِيَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ (الشعراء: 118 تا 119) اے میرے رب ! میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے۔پس تو میرے اور ان کے درمیان ایک قطعی فیصلہ کر اور مجھے اور میرے ساتھی مومنوں کو (دشمن کے ) شر سے بچالے۔23 23