خزینۃ الدعا — Page 22
حزينَةُ الدُّعَاءِ 22 قرآنی دعائیں (46) حصول غلبہ وقوت، قرض سے نجات اور فراخی رزق کی دعا نبی کریم ﷺ نے حضرت معاذ " کو قرض سے نجات کے لئے یہ دو آیات پڑھنے کی نصیحت کی اور فرمایا جو مصیبت زدہ مسلمان ان آیات کو پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کا قرض اور مصیبت دور کر دے گا، مقاتل کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے جب فارس وروم پر غلبہ چاہا تو آپ کو یہ دعا سکھائی گئی۔( تفسیر قرطبی جزء4 صفحہ 54) اللهم مُلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ ۖ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرُ تُولِجُ الَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَ تُوْلِجُ النَّهَارَ فِى اليْلِ وَتُخْرِجُ الْحَى مِنَ الْمَيِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَيْتَ مِنَ الْحَقِّ وَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ( آل عمران: ۲۷، ۲۸) ( تو کہہ ) اے اللہ ! جو سلطنت کا مالک ہے تو جسے چاہتا ہے سلطنت عطا کرتا ہے اور جس سے چاہتا ہے سلطنت لے لیتا ہے، جسے چاہتا ہے غلبہ بخشتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلیل کر دیتا ہے، سب بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے اور تو یقیناً ہر ایک چیز پر قادر ہے۔تو رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور تو مردہ سے زندہ کرتا ہے اور زندہ سے مردہ۔اور تو جسے چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے۔(47) بچے فیصلہ اور فتح مندی کی دعا حضرت عبداللہ بن عباس بیان کرتے ہیں کہ حضرت شعیب نے قوم کی ہدایت سے مایوس ہوکر بالآخر اس دعا سے فیصلہ چاہا جس کے نتیجہ میں ان کی قوم زلزلہ سے تباہ و برباد ہو کر رہ گئی۔( تفسیر قرطبی جزء 7 صفحہ 251) 22