خزینۃ الدعا — Page 244
ورو حزينَةُ الدُّعَاءِ 64 ادْعِيَةُ الْمَهْدِى کافر کہنے والوں کے حق میں دعا اے میرے پیارے ضلالت میں پڑی ہے میری قوم تیری قدرت سے نہیں کچھ دور گر پائیں سدھار خاکساری کو ہماری دیکھ اے دانائے راز کام تیرا کام ہے ہم ہوگئے اب بے قرار اک کرم کر ، پھیر دے لوگوں کو فرقاں کی طرف نیز دے توفیق تا وہ کچھ کریں سوچ اور بیچار گو وہ کافر کہہ کے ہم سے دورتر ہیں جا پڑے ان کے غم میں ہم تو پھر بھی ہیں حزین و دلفگار ہم نے یہ مانا کہ ان کے دل ہیں پتھر ہو گئے پھر بھی پتھر سے نکل سکتی ہے دینداری کی نار کیسے ہی وہ سخت دل ہوں ہم نہیں ہیں ناامید آيت لا تيقسُوا رکھتی ہے دل کو استوار ذوالمنن ہے رونا ہمارا پیش یہ شجر آخر کبھی اس نہر سے لائیں گے بار ( در شین اردو صفحه 143,147) 246