خزینۃ الدعا — Page 229
ورو حزينَةُ الدُّعَاءِ 49 اَدْعِيَةُ الْمَهْدِى (1) رحم کی دعائیں 31 مئی 1903ء یہ الہامی دعا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو القاء ہوئی۔اللَّهُمَّ ارْحَمْ ( تذکره صفحه 392) (۲) 14 اپریل 1907 کو یہ دعا الہام ہوئی۔یا اللہ رحم کر! ( تذکره صفحه 601) (۳) 30 ستمبر 1907 ء کو یہ دعا الہام ہوئی۔رَبِّ ارْحَمْنِي إِنَّ فَضْلَكَ وَرَحْمَتَكَ يُنْجِيْ مِنَ الْعَذَابِ ترجمہ: اے میرے رب مجھ پر رحم فرما۔یقینا تیر افضل اور تیری رحمت عذاب سے نجات دیتے ہیں۔( تذکره صفحه 621) تکذیب کے بعد دعائے مدد ونصرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں کہ مخالفین اور اقارب کی بدزبانی سے تنگ آکر میں نے اپنے دروازے بند کئے اور اپنے رب وہاب سے دعا کی اور اپنے آپ کو اس کے سامنے ڈال دیا اور اس کے آگے سجدہ ریز ہو کر گر گیا اور یہ عرض کی۔يَا رَبِّ انْصُرْ عَبْدَكَ وَاخْذُلْ أَعْدَاءَ كَ- اسْتَجِبْنِيْ يَا رَبِّ إِسْتَجِبْنِيْ الَامَ يُسْتَهْزَهُ بِكَ وَبِرَسُولِكَ - وَ حَتَّامَ يُكَذِّبُوْنَ كِتَابَكَ وَ يَسُبُّوْنَ نَبِيَّكَ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيْثُ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ يَا مُعِيْنُ - ( آئینہ کمالات اسلام صفحہ 569) ”اے میرے رب اپنے بندہ کی نصرت فرما۔اور اپنے دشمنوں کو ذلیل اور رسوا کر۔اے میرے رب میری دعاسن۔اور اسے قبول فرما۔کب تک تجھ سے اور تیرے رسول سے تمسخر کیا جاتا رہے گا۔اور کس وقت تک یہ لوگ تیری کتاب کو جھٹلاتے اور تیرے نبی کے حق میں بدکلامی کرتے رہیں گے۔اے ازلی ابدی خدا میں تیری رحمت کا واسطہ دے کر تیرے حضور فریاد کرتا ہوں۔231