خزینۃ الدعا — Page 16
خَزَيْنَةُ الدُّعَاءِ 16 قرآنی دعائیں (32) خدا کی راہ میں ظلم برداشت کر نیوالی بیوی کی ظالم شوہر سے نجات کی دعا فرعون جو اپنی مومنہ بیوی پر بھی تبدیلی مذہب کے باعث جبر و تشدد روا رکھتا تھا اس کے مظالم سے بچنے کی یہ دعا اس کی بیوی نے کی۔روایات میں مذکور ہے کہ دعا قبول ہوئی اور فرعون کی بیوی کو اسی دنیا میں جنت کا گھر دکھایا گیا۔رَبِّ ابْنِ لِي عِنْدَكَ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ وَنَجِّنِي مِنْ فِرْعَوْنَ وَعَمَلِهِ وَنَجِّنِي مِنَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ (القريم (۱۳) اے خدا! تو اپنے پاس ایک گھر جنت میں میرے لئے بھی بنادے اور مجھ کو فرعون اور اس کی بداعمالیوں سے بچا اور اسی طرح (اس کی) ظالم قوم سے نجات دے۔(33) ظالموں کا انجام دیکھ کر ظلم سے بچنے کی دعائے عبرت اصحاب اعراف ( یعنی کامل مومن ) جب جنت کے بعد جہنم کا نظارہ کریں گے تو معاً یہ دعا پڑھیں گے۔رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ (الاعراف: ۲۸) اے ہمارے رب ! ہمیں ظالم قوم میں سے مت بنائیو۔(34) ظالم قوم کے فتنہ سے بچنے کی دعا حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم میں ایمان لانے والی نو جوانوں کی قلیل تعداد کو یہ نصیحت کی کہ اب ایمان لائے ہو تو خدا پر توکل کرنا۔جس کے جواب میں انہوں نے یہ دعا کی۔رَبَّنَا لَا تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّلِمِينَ وَنَحْنَا بِرَحْمَتِكَ مِنَ الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (سورة يونس: 86,87) 16