خزینۃ الدعا — Page 165
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 114 مناجات رسُول الله اہل بیت اور امت کی روزی کے لئے دُعا حضرت ابو ہریرۃ رسول اللہ ﷺ کی یہ دعا بیان کرتے ہیں۔اللّهُمَّ اجْعَلْ رِزْقَ آلِ مُحَمَّدٍ فِى الدُّنْيَا قُوْتًا ( مسلم كتاب الزكوة باب في الكفف ) ترجمہ: اے اللہ ! آل محمد کو دنیا میں قوت لا یموت ( زندہ رہنے کے لئے کم از کم روزی ) سے محروم نہ کرنا۔امت کے خلفاء اور حکام کے حق میں دُعائیں حضرت علی نبی کریم ہے کے بعد میں آنے والے خلفاء کے حق میں آپ کی یہ دعا بیان کرتے ہیں :- اَللَّهُمَّ ارْحَمْ خُلَفَائِيَ الَّذِيْنَ يَأْتُونَ مِنْ بَعْدِيَ يَرْوُوْنَ أَحَادِيثِيْ وَسُنَّتِي وَيُعَلِّمُونَهَا النَّاسَ - (جامع الکبیر سیوطی جز اول صفحہ 5125) ترجمہ:۔اے اللہ ! میرے ان خلفاء ( جانشینوں ) پر رحم فرما جو میرے بعد آئیں گے۔میری احادیث اور سنت بیان کریں گے اور لوگوں کو اُس کی تعلیم دیں گے۔حضرت عائشہ سے اُمت کے نیک حکام کے حق میں رسول کریم کی یہ دُعا روایت ہے:۔اللَّهُمَّ مَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ أُمَّتِي شَيَا فَشَقَّ عَلَيْهِمْ فَاشْقُقْ عَلَيْهِ وَمَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِأُمَّتِي شَيْا فَرَفِقَ بِهِمْ فَارْفُقْ بِهِ - (مسلم کتاب الامارہ باب فضیلۃ الامام العادل) ترجمہ:- اے اللہ ! جو شخص میری امت کے معاملات کا والی و حاکم ہو اور اُن پر سختی کرے تو تو بھی اُس پر سختی کرنا اور جو شخص میری اُمت کا حاکم بنے اور اُن سے نرمی کا سلوک کرے تو تُو بھی اُس سے نرمی کا سلوک فرمانا۔166