خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 164 of 267

خزینۃ الدعا — Page 164

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ سکتا۔113 مناجات رسول الله اُمت کے صبح کے سفر کے لئے دُعا حضرت صحر الغامدی نے رسول اللہ ﷺ کی یہ دعا روایت کی ہے :۔اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُوْرِهَا۔(ابوداؤد کتاب الجہاد باب فی الا بیکار فی السفر ) ترجمہ:- اے اللہ ! میری امت کے صبح کے سفروں میں برکت دے۔انصار ومہاجرین کی مغفرت کی دُعا حضرت انس بن مالک سے یہ دُعائے رسول سے مروی ہے : اللَّهُمَّ لَا عَيْشَ إِلَّا عَيْشُ الْآخِرَةِ فَاغْفِرِ الْأَنْصَارَ وَالْمُهَاجِرَة ( بخاری کتاب فضل الصحابہ باب دعاء النبي للانصار ) ترجمہ: اے اللہ ! اصل زندگی تو اخروی زندگی ہے پس انصار اور مہاجرین کو بخش دے۔☆ وَزَلْزِلْهُمْ غزوہ احزاب پر دشمن کی پسپائی کے لئے دُعا حضرت عبداللہ بن ابی اوفی نے رسول کریم ﷺ کی غزوہ احزاب میں پڑھی جانے والی دُعا یہ بیان کی ہے :۔اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ سَرِيْعَ الْحِسَابِ اهْزِمِ الْأَحْزَابَ اللَّهُمَّ اهْزِمُهُم ( بخاری کتاب الدعوات باب دعاء على المشركين ) ترجمہ : اے اللہ ! اپنی پاک کتاب (قرآن) کو نازل کرنے والے ! جلد حساب لینے والے! ان لشکروں کو پسپا کر دے۔اے اللہ ! ان کو پسپا کر دے اے اللہ ! ان کو پسپا کر اور ہلا کر رکھ دے۔165