خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 149 of 267

خزینۃ الدعا — Page 149

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ سے اور ہر نظر بد سے۔98 مناجات رسُول الله حضرت عامر بن ربیعہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے ایک ساتھی پر نظر کا اثر ہوا تو رسول کریم علیہ کی اس دُعا سے وہ اچھے ہو گئے :۔اللَّهُمَّ أَذْهِبْ حَرَّهَا وَبَرْدَهَا وَ وَصَبَهَا۔(مسند احمد جلد ۳ صفحه ۴۴۷) اے اللہ ! اس سے ہر قسم کا بداثر گرم وسرد زائل کر دے اور اسے اس مصیبت سے چھٹکارا دے۔مصیبت زدہ کی دُعا حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر" کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ مصیبت زدہ کو یہ دعا کرنی چاہیے:۔اللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو، فَلَا تَكِلْنِي إِلى نَفْسِي طُرْفَةَ عَيْنٍ ، وَأَصْلِحْ لِي شَانِى كُلَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ۔( ابوداؤ د کتاب الادب باب ما یقول اذا اصبح) ترجمہ : - اے اللہ ! میں تیری رحمت کا امیدوار ہوں۔پس تو ایک لمحہ کے لئے بھی مجھے اپنے نفس کے سپرد نہ کرنا۔اور میرے سارے کام بنا دینا۔تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔مصیبت زدہ کو دیکھ کر کی جانے والی دُعا حضرت عمرؓ اور حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ جو شخص کسی مصیبت زدہ کو دیکھے اور یہ دُعا کرے تو وہ اس مصیبت سے محفوظ رکھا جائیگا۔الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى عَافَانِي مِمَّا ابْتَلَاكَ بِهِ ، وَفَضَّلَنِيْ عَلَى كَثِيرِ مِمَّنْ خَلَقَ تَفْضِيلا - ( ترمذی کتاب الدعوات باب ما یقول اذارأی مبتلی ) ترجمہ :- تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے مجھے اس مصیبت سے محفوظ رکھا۔جس میں تجھے مبتلا کیا اور مجھے اپنی پیدا کردہ بہت سی مخلوق پر فضیلت بخشی۔150