خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 148 of 267

خزینۃ الدعا — Page 148

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 97 ظاہری و باطنی بیماریوں سے بچنے کی دُعا مناجات رسول الله حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے :۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ ، وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَالْهَرَمِ، وَالْقَسْوَةِ وَالْغَفْلَةِ ، وَالْعَيْلَةِ، وَالذِلَّةِ وَالْمَسْكَنَةِ، وَأَعُوذُبِكَ مِنَ الْفَقْرِ ، وَالْكُفْرِ وَالْفُسُوقِ، وَالشَّقَاقِ، وَالنِّفَاقِ، وَالسُّمْعَةِ وَالرِّيَاءِ، وَأَعُوْذُبِكَ مِنَ الصَّمَمِ وَالْبُكْمِ وَالْجُنُونِ وَالْجُذَامِ، وَالْبَرَصِ وَسَيِّءِ الْاسْقَامِ (مستدرک حاکم جلد 1 صفحہ 712) ترجمہ: اے اللہ ! میں عاجز رہ جانے اور سستی سے تیری پناہ میں آتا ہوں بزدلی اور بخل سے بڑھاپے اور سخت دلی سے غفلت، غربت اور ذلت و مسکنت سے پناہ مانگتا ہوں۔اور میں غربت، کفر اور نا فرمانی، دشمنی ، نفاق ، شہرت اور ریا سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔میں بہرے اور گونگے پن ، پاگل پن ، جذام، برص اور تمام بری بیماریوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔نظر بد سے بچنے کی دُعائیں حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم اللہ حضرت حسن و حسین کو اس دُعا سے دم کرتے اور فرماتے تھے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اپنے بیٹوں حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق علیہما السلام کے لئے انہی الفاظ میں الہی پناہ مانگا کرتے تھے:۔اَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَان وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلَّ عَيْنٍ لَّامَّةٍ - بخاری کتاب الانبیاء باب النسلان فی المشی ) ترجمہ:۔میں اللہ کے کامل و مکمل کلمات کی پناہ طلب کرتا ہوں موذی شیطان اور جانور 149