خزینۃ الدعا — Page 8
حزينَةُ الدُّعَاءِ 8 ثابت قدمی اور انجام بخیر کی دُعا قرآنی دعائیں (15) دربار فرعون میں جادو گر حضرت موسیٰ علیہ السلام کے مقابلہ میں عاجز آ کر ایمان لے آئے تو فرعون نے انہیں سخت انتقام کی دھمکی دی اس کے جواب میں انہوں نے ایمان پر اپنی پختگی کا اظہار کیا اور یہ دعا کی۔رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَتَوَفَّنَا مُسْلِمِينَ (الاعراف: ۱۲۷) اے ہمارے رب! ہم پر صبر نازل کر اور ہم کو مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے۔(16) گناہوں کی بخشش اور عذاب الہی سے بچنے کی دعا یہ دعا خدا تعالیٰ سے بخشش طلب کرنے کے مضمون پر مشتمل ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی قوم پر عذاب کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے تہجد گزاروں اور استغفار کرنے والوں پر نظر کرتا ہے اور پھر ان کی وجہ سے اس عذاب کو ٹلا دیتا ہے۔(شعب الایمان جزء 3 صفحہ 83) ربَّنَا إِنَّنَا أَمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ( آل عمران: ۱۷) اے ہمارے رب! ہم یقیناً ایمان لے آئے ہیں اس لئے تو ہمارے قصور ہمیں معاف کر دے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے۔(17) اپنی زیادتیوں، گناہوں کی مغفرت نیز ثبات قدم کی دُعا انبیاء پر ایمان لانے والے ان ربانی لوگوں کی اللہ تعالی تعریف کرتا ہے جنہوں نے اپنے نبیوں کے ساتھ ہو کر دشمن سے جنگ کی اور ستی نہیں دکھائی۔قرآن شریف میں ان کی اس دعا کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے ان کو دنیا و آخرت کے اجر عطا فرمائے۔رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرَافَنَا فِي أَمْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَ انْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (آل عمران : ۱۴۸) اے ہمارے رب! ہمارے قصور ( یعنی کو تاہیاں ) اور ہمارے اعمال میں ہماری زیادتیاں ہمیں 8