خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 133 of 267

خزینۃ الدعا — Page 133

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 88 82 صحت و سلامتی کی دُعا مناجات رسول الله حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ رسول کریم و عموما یہ دعا کیا کرتے تھے:۔اللَّهُمَّ عَافِنِي فِي جَسَدِي ، وَعَافِنِي فِي سَمْعِي وَ بَصَرِي وَاجْعَلْهُمَا الْوَارِثَ مِنِّى لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ ، سُبْحَانَ اللهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ۔( ترندی کتاب الدعوات باب 67) ترجمہ: - اے اللہ ! میرے جسم کو بھی عافیت سے رکھ میری سماعت اور بصارت کی بھی خود حفاظت فرما اور ان دونوں کے مجھ سے وارث بنا۔اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو برد بار اور عزت والا ہے۔پاک ہے اللہ جوعرش عظیم کا رب ہے۔سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جورب العالمین ہے۔☆ بدشگونی کے بداثر سے بچنے کی دُعا حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص کے کاموں میں بدشگونی روک بن جائے اُس نے بھی شرک کیا۔صحابہ نے عرض کیا اس کا ازالہ کیسے ہو؟ فرمایا یہ دُعا پڑھا کرو:۔اللَّهُمَّ لَا طَيْرَ إِلَّا طَيْرُكَ وَلَا خَيْرَ إِلَّا خَيْرُكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ - (مسند احمد جلد ۲ صفحه ۲۲۰) ترجمہ: اے اللہ ! کوئی بدشگونی (مؤثر) نہیں سوائے تیری تقدیر شر کے اور کوئی بھلائی نہیں ملتی سوائے تیری بھلائی کے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔یر منظر دیکھ کر دعا حضرت احمد قرشی ” بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم کی خدمت میں بدشگونی کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ فال لینا اچھا ہے اور اگر تم میں سے کوئی نا پسندیدہ بات دیکھے تو یہ دعا کرے۔134