خزینۃ الدعا — Page 132
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 81 مناجات رسول الله حصول تقوی و غنا کی دُعا حضرت عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ یہ دعا بالعموم پڑھتے تھے :۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدَى وَالتَّقَى وَالْعَفَافَ وَالْغِنَى ( مسلم كتاب الذكر باب التعوذمن الشر ) اے اللہ ! میں تجھ سے ہدایت و تقویٰ کا طلب گار ہوں اور عفت اور غناء چاہتا ہوں۔خدا ترس انسان بننے کی دُعا حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ یہ دعا کیا کرتے تھے :- اللهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ الَّذِينَ إِذَا أَحْسَنُوا اسْتَبْشَرُوْا وَإِذَا أَسَاوُا اسْتَغْفَرُوا - (مسند احمد جلد ۶ صفحه ۱۲۹) ترجمہ:- اے اللہ ! مجھے اُن لوگوں میں سے بنا جو نیکی کریں تو خوش ہوں اور جب برائی کریں تو استغفار کریں۔☆ حصول صالحیت کی دُعا رسول کریم ﷺ نے اللہ تعالیٰ کو نہایت خوبصورت شکل میں دیکھا۔آپ فرماتے ہیں مجھے میرے رب نے یہ دُعا پڑھنے کا ارشاد فرمایا : - اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ فِعْلَ الْخَيْرَاتِ ، وَتَرْكَ الْمُنْكَرَاتِ، وَحُبَّ الْمَسَاكِيْنِ، وَإِذَا أَرَدْتَ فِتْنَةَ قَوْمٍ فَاقْبِضْنِي إِلَيْكَ غَيْرَ مَفْتُون - ( ترمذی کتاب تفسیر القرآن سورة ص ) ترجمہ : - اے اللہ ! میں تجھ سے نیک کاموں کے کرنے اور بُرے کاموں کے چھوڑنے کی تو فیق چاہتا ہوں۔اور مساکین کی محبت ( مجھے عطا کر ) اور جب تو بعض لوگوں کو فتنہ پہنچانا چاہے تو بغیر فتنہ میں ڈالے مجھے اپنی طرف اٹھا لے۔133