خزینۃ الدعا — Page 131
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 80 مناجات رسُول الله کہ میں نے ان کلمات کی وجہ سے کہا تھا جو میں نے آنحضور ﷺ سے سنے تھے۔آپ نے فرمایا تھا کہ جس نے یہ کلمات صبح کے وقت کہے اسے شام تک کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی اور جس نے شام کے وقت یہ کلمات کہے اسے صبح تک کوئی مصیبت نہیں پہنچے گی اور وہ کلمات یہ ہیں:۔اللَّهُمَّ أَنْتَ رَبِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ عَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ وَأَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ مَاشَاءَ اللهُ كَانَ وَلَمْ يَشَأْ لَمْ يَكُنْ - لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ أَعْلَمُ أَنَّ اللهَ عَلى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ وَأَنَّ اللَّهَ قَدْ اَحَاطَ ۖ بكُلَّ شَيْ ءٍ عِلْمًا - اَللّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُبِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِى وَمِنْ شَرِّ كُلِّ - دَآبَّةِ أَنْتَ آخِذٌ بِنَا صِيَتِهَا إِنَّ رَبِّي عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيم - یعنی اے اللہ ! تو میرا رب ہے۔تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔میں نے تجھ پر ہی تو کل کیا اور تو ہی عظیم عرش کا رب ہے۔جو اللہ نے چاہا ہوا اور جو اس نے نہ چاہاوہ نہ ہوا۔بلند اور عظمت والے اللہ کے سوا کسی کو کوئی قوت اور طاقت حاصل نہیں۔میں جانتا ہوں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے اور اس کا علم ہر چیز پر حاوی ہے۔اے اللہ میں اپنے نفس کے شر اور ہر اس جاندار کے شر سے جو تیرے قبضہ قدرت میں ہے تیری پناہ میں آتا ہوں۔یقیناً میر ارب سیدھے راستہ پر موجود ہے۔(العلل المتناهية ـ كتاب الذكر ـ باب حديث فى ثواب الاستغفار جزء: ۲ - صفحه ۸۳۷) وَمَوْلَاهَا۔حصول تقومی اور تزکیہ نفس کی دعا حضرت زید بن ارقم نبی کریم ﷺ کی یہ دعا بیان کرتے تھے:۔اللَّهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا ، وَزَكَّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا، أَنْتَ وَلِيُّهَا ( نسائی کتاب الاستعاذہ باب الاستعاذه من العجز ) ترجمہ: اے اللہ ! میرے نفس کو تقویٰ عطا فرما دے اور اُس کو پاک کر دے کہ تو پاک کرنے والوں میں سب سے بہتر ہے۔تو ہی اس کا دوست اور مالک ہے۔132