خزینۃ الدعا — Page 121
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 70 مناجات رسول ﷺ الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى عَافَانِي فِي جَسَدِى وَرَدَّ عَلَيَّ رُوحِيْ، وَ أَذِنَ لِيْ بِذِكْرِهِ ترندی کتاب الدعوات باب الدعاء اذا اوی الی فراشہ ) ترجمہ: تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے میرے جسم کو صحت و عافیت بخشی اور میری روح مجھے واپس لوٹا دی اور مجھے اپنا ذ کر کرنے کی توفیق دی۔☆ حضرت عبادہ بن الصامت بیان کرتے ہیں کہ جو شخص رات کو اچانک ہڑ بڑا کر اٹھے تو یہ کلمات پڑھ کر کوئی دُعا کرے تو خدا تعالیٰ اُسے قبول فرماتا ہے۔اس کے بعد اگر وہ وضو کر کے نماز پڑھنے کھڑا ہو تو اُسے بھی خاص قبولیت حاصل ہوگی۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ ، سُبْحَانَ اللهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ، اَللّهُمَّ اغْفِرْ لِي - ( بخاری کتاب التهجد باب فضل من تعرى من الليل ) ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ ایک ہے اُس کا کوئی شریک نہیں سب بادشاہت اور تعریف اُسی کی ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔اور سب تعریف اُسی کی ہے وہ پاک ہے۔اُس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور اللہ سب سے بڑا ہے۔سب قوت و طاقت اُسی کو حاصل ہے۔اے اللہ! مجھے بخش دے۔ازالہ بے خوابی کی دُعا حضرت بریدہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید نے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں بے خوابی کی شکایت کی۔آنحضور نے انہیں رات کو پڑھنے کے لئے یہ دُعا سکھائی:۔اللَّهُمَّ رَبَّ السَّمَوَاتِ السَّبْعِ وَ مَا أَظَلَّتْ، وَرَبَّ الْأَرْضِينَ وَمَا أَقَلَّتْ وَرَبَّ الشَّيَاطِين وَمَا أَضَلَّتْ، كُنْ لِيْ جَارًا مِنْ شَرِّ خَلْقِكَ كُلَّهم جَمِيْعًا، أَنْ يَفْرُطَ عَلَيَّ أَحَدٌ ، أَوْ أَنْ يَبْغِيَ عَلَيَّ ، عَزَّ جَارُكَ وَ جَلَّ ثَنَاؤُكَ، وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنتَ ( تر مندی کتاب الدعوات باب 91) 122