خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 112 of 267

خزینۃ الدعا — Page 112

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 61 مناجات رسُول (ابوداؤد کتاب الادب باب ما یقول اذا اصبح ) ترجمہ: اے اللہ ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں عافیت کا طلبگار ہوں۔اے اللہ ! میں تجھ سے دین و دنیا ، مال و گھر بار میں عفو اور عافیت کا خواستگار ہوں۔اے اللہ ! میری کمزوریاں ڈھانپ دے اور مجھے میرے خوفوں سے امن دے۔اے اللہ ! میرے آگے پیچھے اور میرے دائیں بائیں اور میرے اوپر سے خود میری حفاظت فرما اور میں تیری عظمت کی پناہ چاہتا ہوں کہ میں اپنے ماتحتوں سے کسی مخفی مصیبت کا شکار ہوں۔حضرت ابو سلام جبش بیان کرتے ہیں کہ میں نے خادمِ رسول حضرت انسؓ سے کہا کہ کوئی ایسی حدیث سناؤ جو تم نے رسول خدا سے سُنی ہو۔وہ کہنے لگے کہ میں نے رسول کریم کو یہ فرماتے سنا کہ جو شخص صبح و شام یہ دُعا پڑھے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اُس کو خوش کرنے کا حق اپنے ذمہ لے لیتا ہے۔رَضِيْنَا بِاللَّهِ رَبًّا، وَ بِالْإِسْلَامِ دِينًا ، وَ بِمُحَمَّدٍ رَسُوْلًا۔(ابوداؤ د کتاب الادب باب ما يقول اذا اصبح) ترجمہ: - ہم اللہ کو اپنا رب ( ماننے ) ، اسلام کو اپنا دین ( تسلیم کرنے اور محمد ﷺ کو اپنا رسول ( ماننے ) پر راضی اور خوش ہیں۔☆ حضرت عبداللہ بن غنام راوی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص صبح و شام یہ کلمات پڑھتا ہے اُس نے اپنے دن یا رات کا شکر ادا کر دیا۔اللَّهُمَّ مَا أَصْبَحَ بي مِنْ نِعْمَةٍ فَمِنْكَ وَحْدَكَ ، لَا شَرِيكَ لَكَ ،فَلَكَ الْحَمْدُ وَ لَكَ الشُّكُرُ۔( ابوداؤد کتاب الادب باب ما یقول اذا اصبح ) ترجمہ: اے اللہ ! مجھ پر جو نعمت اور احسان ہے وہ تیری طرف سے، تنہا تیری طرف سے ہے تیرا کوئی شریک نہیں۔سب تعریف تیرے لئے ہے اور شکر کا تو ہی مستحق ہے حضرت ابو عیاش بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ جوشخص روزانہ صبح یا شام یہ کلمات پڑھے اُسے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد کے برابر 113