خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 111 of 267

خزینۃ الدعا — Page 111

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 60 مناجات رسول ﷺ سُمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (ابوداؤ د کتاب الادب باب ما يقول اذا اصبح ) ترجمہ: اللہ کے نام کے ساتھ ( دُعا کرتا ہوں ) جس کے نام کے ساتھ کوئی چیز زمین اور آسمان میں نقصان نہیں پہنچا سکتی۔اور وہ بہت سنے والا ہے اور جاننے والا ہے۔حضرت ابو ہریرہ اور ابو راشد الحرائی بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو بکر صدیق نے رسول خدا یا اللہ کی خدمت میں عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ! مجھے کچھ ایسے دُعائیہ کلمات سکھا دیں جو میں صبح و شام دہرایا کروں تو رسول کریم ﷺ نے یہ دعا سکھائی اور فرمایا کہ صبح و شام یا بستر پر جاتے ہوئے یہ دُعا پڑھا کرو:۔اللَّهُمَّ فَاطِرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ ، عَالِم الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ، رَبَّ كُلِّ شَيْءٍ وَمَلِيْكَهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ نَفْسِ ، وَشَرِ الشَّيْطَان وَشِرْكِهِ ، وَأَنْ أَقْتَرِفَ عَلَى نَفْسِي سُوْءٌ، أَوْ أَجُرَّهُ إِلَى مُسْلِمٍ - ترندی کتاب الدعوات باب 95) ترجمہ: اے اللہ ! زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے ! غیب اور حاضر کو جاننے والے ! ہر ایک چیز کے رب اور مالک ! میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔میں اپنے نفس اور شیطان کے شر اور اُس کے شرک سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔اور اس بات سے بھی کہ میں خود کسی برائی کا مرتکب ہو کر اپنا نقصان کر لوں یا کسی مسلمان کو کوئی گزند پہنچاؤں۔حضرت عبد اللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم روزانہ صبح اور شام کچھ دُعائیہ کلمات ضرور پڑھتے تھے۔اُن میں سے ایک دُعا یہ ہے:- اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ ، وَأَهْلِى وَمَالِى اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِي، وَآمِنْ رَوْعَاتِي ، اَللّهُمَّ احْفَظْنِى مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ وَمِنْ خَلْفِي وَعَنْ يَمِينِي وَعَنْ شِمَالِي وَمِنْ فَوْقِى، وَأَعُوْذُ بِعَظْمَتِكَ أَنْ أَغْتَالَ مِنْ تَحْتِي - 112