خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 110 of 267

خزینۃ الدعا — Page 110

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 59 مناجات رسول ﷺ (ابن ماجہ کتاب الدعاء باب ما یدعوا به الرجل اذا اصبح ) ترجمہ: اے اللہ ! تیرے ساتھ ہم نے صبح کی ، تیرے ساتھ ہی ہم جیتے ہیں اور تیرے لئے ہی مریں گے اور تیری طرف ہی لوٹ کر جانا ہے۔☆ خادم رسول حضرت انس بن مالک کی روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص روزانہ صبح کے وقت یہ دعا پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے اُس دن کے گناہ معاف فرما دیتا ہے۔اور اگر رات کو یہ دُعا پڑھی جائے تو اُس رات کے گناہ اللہ تعالیٰ معاف فرما دیتا ہے اور اسے آگ سے آزاد کر دیتا ہے۔صلى الله اللَّهُمَّ أَصْبَحْنَا نُشْهِدُكَ وَنُشْهِدُ حَمَلَةَ عَرْشِكَ وَمَلَائِكَتَكَ وَجَمِيعَ خَلْقِكَ بِأَنَّكَ أَنْتَ اللهُ لا إلهَ إِلَّا أَنتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُكَ وَرَسُولُكَ - ( ترمذی کتاب الدعوات باب 79) ترجمہ: اے اللہ ! ہم نے صبح کی ، ہم تجھے اور تیرے عرش کو اٹھانے والوں اور تیرے فرشتوں اور تیری مخلوق کو گواہ ٹھہراتے ہیں کہ تو ہی وہ اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں تو ایک ہے، تیرے ساتھ کوئی شریک نہیں اور محمد تیرے بندے اور رسول ہیں۔نوس: - شام کے وقت یہی دُعا پہلے فقرے میں اَللَّهُمَّ أَصْبَحْنَا کے بجائے اللهُمَّ أَمْسَيْنَا (یعنی اے اللہ! ہم نے شام کی ) کی تبدیلی کے ساتھ پڑھی جائے گی۔حضرت ابان اپنے والد حضرت عثمان غنی سے روایت کرتے ہیں کہ رسول کریم نے فرمایا کہ جو شخص یہ دعا روزانہ صبح یا شام تین مرتبہ پڑھ لے اللہ تعالیٰ اسے اُس روز یا اُس رات کو کسی بھی ناگہانی بلا سے محفوظ رکھتا ہے حضرت ابان کو بعد میں فالج ہو گیا تھا اس کے بعد انہوں نے یہ حدیث سنائی تو ایک شخص نے تعجب سے آپ کی بیماری پر نظر کی تو آپ فرمانے لگے خدا کی قسم ! یہ روایت سُنا کر نہ میں نے حضرت عثمان پر جھوٹ باندھا ہے اور نہ حضرت عثمان نے رسول کریم ﷺ پر جھوٹ باندھا البتہ ایک روز میں غصے میں تھا اور یہ دُعا پڑھنی بھول گیا۔اتفاق سے اُسی روز مجھ پر فالج کا حملہ ہو گیا اور یوں میرے یہ دُعانہ پڑھنے کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ تقدیر پوری کر دی۔111