خزینۃ الدعا — Page 55
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 4 اذان کے بعد کی دُعا مناجات رسُول الله حضرت جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا جو شخص اذان کی آواز سن کر یہ دُعا کرے گا قیامت کے دن وہ میری شفاعت کا مستحق ہوگا اللَّهُمَّ رَبَّ هذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَ الصَّلوةِ الْقَائِمَةِ اتِ مُحَمَّدَ الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَّحْمُودَ الَّذِى وَعَدْتَهُ، إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ - ( بخاری کتاب الاذان باب الدعاء عند النداء۔سنن الکبری جلد 1 ص410) ترجمہ:- اے اللہ ! اس کامل دُعا اور قائم ہونے والی نماز کے رب ! محمد ﷺ کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما اور آپ کو مقام محمود پر فائز فرما۔جس کا تو نے اُن سے وعدہ فرمایا ہے، بے شک تو وعدہ کے خلاف نہیں کرتا۔گھر سے نماز کے لئے نکلنے کی دُعا حضرت ابوسعید خدری بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول کریم وہ کو فرماتے سنا کہ جو شخص گھر سے نماز کے لئے نکلتے وقت یہ دُعا پڑھے اللہ تعالیٰ اس کے لئے ستر ہزار فرشتے مقرر فرماتا ہے جو اس کے لئے استغفار کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ خود اس شخص کی طرف نماز کے وقت اپنی خاص توجہ رکھتا ہے۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِحَقَ السَّائِلِينَ عَلَيْكَ وَبِحَقِّ مَمْشَايَ هَذَا فَإِنِّي لَمْ أَخْرُجْ أَشَرًا وَلَا بَطَرًا وَلَا رِيَاءً وَلَا سُمْعَةً خَرَجْتُ هَرْبًا وَفِرَارًا مِنْ ذُنُوبِي إِلَيْكَ خَرَجْتُ اتِّقَاءَ سُخَطِكَ ، وَابْتِغَاءَ مَرْضَاتِكَ فَأَسْأَلُكَ أَنْ تُعِيْذَنِي مِنَ النَّارِ وَأَنْ تَغْفِرَ لِي ذُنُونِی۔(ابن ماجہ کتاب المساجد باب المشى الى الصلاة ) ترجمہ: اے اللہ ! میں تجھ سے تیری ذات پر سوال کرنے والوں کے حق کا واسطہ دے کر اور ( نماز کے لئے ) اپنے اس چل کر جانے کے حق کا واسطہ دے کر سوال کرتا 56