خزینۃ الدعا — Page 32
حزينَةُ الدُّعَاءِ 32 قرآنی دعائیں رَبِّ إِنِّي وَهَنَ الْعَظمُ مِنّي وَاشْتَعَلَ الرَّأْسُ شَيْبًا وَلَمْ أَكُنْ بِدُعَابِكَ رَبِّ شَقِيَّا وَإِنِّي خِفْتُ الْمَوَالِيَ مِنْ وَرَاءِى وَكَانَتِ امْرَأَتِ عَاقِرًا فَهَبْ لِي مِنْ لَدُنْكَ وَلِيًّا يَرِثُنِي وَيَرِثُ مِنْ الِ يَعْقُوبَ وَاجْعَلْهُ رَبِّ رَضِيَّان (مریم: ۵ تا ۷ ) اے میرے رب! میری تو یہ حالت ہے کہ میری ہڈیاں تمام کمزور ہوگئی ہیں اور میرا سر بڑھاپے کی وجہ سے بھڑک اٹھا ہے۔اور میرے رب ! میں کبھی تجھ سے دعائیں مانگنے کی وجہ سے ناکام و نامراد ) نہیں رہا۔اور میں یقیناً اپنے رشتہ داروں سے اپنے (مرنے کے ) بعد (کے سلوک سے ) ڈرتا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے پس تو مجھے اپنے پاس سے ایک دوست یعنی بیٹا عطا فرما جو میرا بھی وارث ہو اور آل یعقوب سے ( جو دین و تقویٰ ہم کو ورثہ میں ملا ہے ) اس کا بھی وارث ہو اور اے میرے رب! اس کو اپنا پسندیدہ وجود بنائیو۔(69) تنہائی سے نجات اور اولاد سے بہتر وارث پیدا ہونے کی دعا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حضرت زکریا علیہ السلام نے جب یہ دعا کی تو ہم نے اسے قبول کیا اور اس کی بیوی کو تندرست کر کے اس سے اولاد یحیی علیہ السلام عطا کئے۔رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَ أَنْتَ خَيْرُ الْوَرِثِينَ (الانبياء: 90) اے میرے رب ! مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو وارث ہونے والوں میں سب سے بہتر ہے۔(70) نیک بیوی اور اولاد کے حصول اور ان کے لئے اچھا نمونہ بننے کی دعا عبادالرحمن کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے قرآن شریف میں ذکر ہے کہ وہ یہ دعائیں کرتے ہیں:۔32