خزینۃ الدعا — Page 29
حزينَةُ الدُّعَاءِ 29 قرآنی دعائیں رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ (ابراہیم :۴۱ ۴۲ ) (اے ) میرے رب! مجھے اور میری اولاد میں سے ہر ایک ) کو عمدگی سے نماز ادا کرنے والا بنا۔(اے ) ہمارے رب! ہم پر فضل کر ) اور میری دعا قبول فرما۔اے میرے رب ! جس دن حساب ہونے لگے اس دن مجھے اور میرے والدین کو اور تمام مومنوں کو بخش دے۔(63) قوت فیصلہ، صالحیت ، نیک شہرت اور جنت کی دعا نبی کریم ﷺ فرماتے تھے کہ انسان وضو کر کے اللہ کے نام سے ابراہیم علیہ السلام کی یہ دعا کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو جنت کا کھانا پینا عطا کرتا ہے، اس کی بیماری کو گناہوں کا کفارہ بنادیتا ہے اور اسے سعادتمندوں والی زندگی اور شہداء والی موت نصیب ہوتی ہے۔گناہ خواہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں بخشے جاتے ہیں۔اسے قوت فیصلہ اور صالحیت عطا ہوتی ہے اور دنیا میں اس کا ذکر باقی رکھا جاتا ہے۔(تفسیر الدرالمنثور للسیوطی جلد 4 صفحہ 89) رَبِّ هَبْ لِى حُكْمًا وَ الْحِقْنِى بِالصَّلِحِيْنَ وَاجْعَلْ لِي لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِيْنَ وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ (الشعراء: ۸۴ تا ۸۶) اے میرے رب! مجھ صحیح تعلیم عطا کر اور نیکوں میں شامل کر۔اور بعد میں آنے والے لوگوں میں ہمیشہ قائم رہنے والی تعریف مجھے بخش۔اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا۔29 29