خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 27 of 267

خزینۃ الدعا — Page 27

حزِينَةُ الدُّعَاءِ 27 قرآنی دعائیں کی۔اللہ تعالیٰ نے مغفرت کی اطلاع کر دی جس پر حضرت موسیٰ نے یہ دعائے شکرانہ کی: رَبِّ بِمَا أَنْعَمْتَ عَلَى فَلَنْ أَكُونَ ظَهِيرًا لِّلْمُجْرِمِينَ (القصص: ۱۸) اے میرے رب! چونکہ تو نے مجھ پر انعام کیا ہے میں بھی کبھی مجرموں میں سے کسی مجرم کی مدد نہیں کروں گا۔(58) فیصلہ برحق طلب کرنے کی دعا حضرت قتادہ کہتے ہیں کہ جب آنحضرت ﷺ کوکوئی جنگ در پیش ہوتی تو اس موقع پر بالخصوص یہ دعا کرتے۔(تفسیر الدرالمنثو للسیوطی جلد 4 صفحہ 342) رَبِّ احْكُمُ بِالْحَقِّ وَ رَبُّنَا الرَّحْمَنُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ (الانبياء : ۱۱۳) اے میرے رب ! تو حق کے مطابق فیصلہ کر دے اور ہما را رب تو رحمان ہے اور (اے کا فرو!) جو تم باتیں کرتے ہو ان کے خلاف اسی سے مدد مانگی جاتی ہے۔(59) رحمت باری کے حصول اور معاملہ میں آسانی کی دعا اصحاب کہف کے ذکر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ چند نو جوان تھے جو تو حید کی حفاظت کے لئے غاروں میں روپوش ہو گئے اور وہاں یہ دعائیں کرتے رہے۔رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا (الکہف:۱۱) اے ہمارے رب! ہمیں اپنے حضور سے ( خاص ) رحمت عطا کر اور ہمارے لئے ہمارے(اس) معاملہ میں رشد و ہدایت کا سامان مہیا کر۔(60) صالح اولاد کے لئے دعا حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے مشن کے جاری رہنے کے لئے صالح اولاد کی یہ دعا 27