خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 21 of 267

خزینۃ الدعا — Page 21

قرآنی دعائیں 21 حزينَةُ الدُّعَاءِ (44) رَبِّ اجْعَلْ هذَا الْبَلَدَ امِنًا وَاجْنُبْنِي وَبَنِيَّ أَن نَّعْبُدَ الاصْنَامَ (ابراهيم: ۳۶) اے میرے رب ! اس شہر یعنی مکہ کو امن والی جگہ بنا اور مجھے اور میرے بیٹوں کو اس بات سے دور رکھ کہ ہم معبودان باطلہ کی پرستش کریں۔(45) حواریان مسیح کی ایک دعا حواریان مسیح کے اصرار پر کہ ہم پر مائدہ آسانی نازل ہو اور رزق میں فراخی عطا ہو حضرت مسیح علیہ السلام نے یہ دعا کی جس کے جواب میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ مائدہ تو عطا کروں گا لیکن اس کی ناشکری کرنے والوں کو سخت عبرتناک سزا دوں گا۔اللهُمَّ رَبَّنَا اَنْزِلْ عَلَيْنَا مَا بِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيْدًا لَّا وَلِنَا وَاخِرِنَا وَايَةً مِنْكَ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرَّزِقِيْنَ (المائدہ: 115) اے اللہ ، اے ہمارے رب! ہم پر آسمان سے ( کھانوں سے بھرا ہوا ) طشت اتار جو ہم (مسیحیوں) میں سے پہلے حصہ کے لئے بھی عید ( کا موجب ) ہو اور آخری حصہ کے لئے بھی عید کا موجب ) ہو اور تیری طرف سے ایک نشان ( ہو ) اور تو ( اپنے پاس سے ) ہم کو رزق دے اور تو رزق دینے والوں میں سے بہتر رزق دینے والا ہے۔21 24