خزینۃ الدعا — Page 228
حزينَةُ الدُّعَاءِ 48 ادعِيَةُ المَهْدِى ترجمہ: اور سوائے اللہ کے فضل کے مجھے کوئی توفیق اور طاقت نہیں۔اے ہمارے رب! ہمیں سیدھے راستے کی طرف ہدایت فرما اور اپنے حضور سے ہمیں راستے کا فہم عطا فرما اور اپنے پاس سے ہمیں خاص علم سمجھا۔مبين حق و ہدایت کی دعا وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللهِ رَبِّ انْطَقْنَا بِالْحَقِّ وَاكْشِفْ عَلَيْنَا الْحَقَّ وَاهْدِنَا إِلَى حَقٍ خاتمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 414) ترجمہ: اور مجھے کوئی توفیق حاصل نہیں سوائے اللہ کے فضل کے۔اور میرے رب میری زبان پر حق جاری فرمادے اور ہم پر حق کھول دے اور ہمیں کھلی کھلی صداقت کی طرف رہنمائی فرما۔رحمت ونصرت کی دعا وَمَا تَوْفِيقِي إِلَّا بِاللَّهِ رَبِّ انْصُرْنِي مِنْ لَّدُنْكَ رَبِّ أَيَّدْنِي مِنْ لَّدُنْكَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِي طَرَدُوْنِى فَاوِنِى مِنْ لَّدُنْكَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِي لَعَنُونِي فَارْحَمْنِي مِنْ لَّدُنْكَ ارْحَمْنِي يَا رَبَّ الْأَرْضِ وَالسَّمَاءِ ارْحَمْنِي يَا أَرْحَمَ الرُّحَمَاءِ وَلَا رَاحِمَ إِلَّا أَنْتَ إِنَّكَ أَنْتَ حِبِّي فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَ أَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِيْنَ تَوَكَّلْتُ عَلَيْكَ وَأَنْتَ لَا تُضِيْعُ الْمُتَوَكِّلِيْنَ (حجۃ اللہ صفحہ 16 روحانی خزائن جلد 12 صفحہ 164) ترجمہ: اور مجھے کوئی توفیق نہیں سوائے اللہ کی توفیق کے۔(اے) میرے رب! اپنے حضور سے میری مدد فرما میرے رب اپنے پاس سے میری تائید فرما میرے رب میری قوم نے مجھے دھتکار دیا ہے پس تو مجھے اپنے حضور پناہ دے۔اے میرے رب میری قوم نے مجھ پر لعنت و ملامت کی ہے پس اپنے پاس سے مجھے رحمت نصیب کراے زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے مجھ پر رحم کر اے تمام رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے مجھ پر رحم کر کہ تیرے سوا کوئی رحم کرنے والا نہیں۔یقینا تو ہی دنیا و آخرت میں میری محبت ہے اور تو ہی ارحم الراحمین ہے میں نے تجھ پر بھروسہ کیا اور تو تو کل کرنے والوں کو ضائع نہیں کرتا۔230