ختم نبوت کی حقیقت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 148 of 187

ختم نبوت کی حقیقت — Page 148

۱۴۸ ختم نکات کی حقیقت د یعنی نبوت دُنیا میں قیامت کے دن تک جاری اور کھلی ہے۔اگر چہ شریعت کا نزول ختم ہو چکا ہے۔اور شریعت نبوت کے اجزاء میں سے ایک جزو ہے۔“ اور اپنی ایک دوسری کتاب میں حضرت ابن عربی موصوف فرماتے ہیں :۔اما نبوّة التشريع والرسالة فمنقطعة و في محمّد صلى الله عليه وسلّم قد انقطعت فلا نبي بعده مشرعًا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الا ان الله لطف بعباده فابقى لهم النبوّة العامة لا تشريع فيها - ( فصوص الحکم صفحه ۱۴۱،۱۴۰) یعنی شریعت والی نبوت ورسالت تو ختم ہو چکی ہے کیونکہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں مکمل ہو گئی۔پس آپ کے بعد کوئی صاحب شریعت نبی نہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر یہ مہربانی فرمائی ہے کہ اُن آسکتا۔۔کے لئے عام نبوت کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔جو شریعت کے بغیر ہوتی ہے۔“ ان تین حوالوں سے جو اسلام کے ایک بڑے عالم اور ممتاز بزرگ کے قلم سے ہیں اور آج سے قریبا ساڑھے سات سو سال پہلے لکھے گئے تھے۔ذیل کی چار باتیں قطعی طور پر ثابت ہوتی ہیں:۔(اول) یہ کہ حضرت شیخ محی الدین ابن عربی کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد صرف نئی شریعت کے نزول کا دروازہ بند ہوا ہے نہ کہ ہر قسم کی نبوت کا۔(دوم) یہ کہ حضرت شیخ موصوف کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نبوت پلا شریعت کا دروازہ کھلا ہے۔اور قیامت تک کھلا رہے گا۔اور وہ